اپنا ضلع منتخب کریں۔

    این ڈی اے کے نائب صدر عہدے کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ نے وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کی

    این ڈی اے کے نائب صدر عہدہ کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ نے پارلیمنٹ ہاوس میں آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری، بی جے پی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا اور دیگر بی جے پی لیڈران موجود رہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے نائب صدر عہدہ کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ نے پارلیمنٹ ہاوس میں آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری، بی جے پی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا اور دیگر بی جے پی لیڈران موجود رہے۔

      نیوز ایجنسی بھاشا کی ایک خبر کے مطابق، این ڈی اے کے نائب صدر عہدے کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے ان کی حمایت کر رہے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ مرکز میں برسراقتدار این ڈی اے نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو آئندہ 6 اگست کو ہونے والے نائب صدر جمہوریہ الیکشن میں اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اگر وہ منتخب ہوتے ہیں، تو اس اہم آئینی عہدے پر پہنچنے والے راجستھان کے دوسرے لیڈر ہوں گے۔

      راجستھان سے اس سے قبل بھیروں سنگھ شیخاوت ملک کے نائب صدر رہے ہیں۔ انہوں نے اگست 2002 سے جولائی 2007 تک ہندوستان کے 11ویں نائب صدر کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ دھنکھڑ بنیادی طورپر راجستھان کے شیخا واٹی علاقے کے ہیں۔ بھیروں سنگھ شیخاوت بھی اسی شیخا واٹی سے تعلق رکھتے تھے، جس میں سیکر، جھنجھنو اور شمال مشرقی راجستھان کے آس پاس کے علاقے شامل ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Vice President Election 2022: مارگریٹ الوا ہوں گی اپوزیشن کی نائب صدر عہدے کی امیدوار، شرد پوار نے کیا اعلان 

      مغربی بنگال کے گورنر کے طور پر اپنے موجودہ کردار سے پہلے 71 سالہ جگدیپ دھنکھڑ ایک مشہور وکیل رہے ہیں۔ انہوں نے راجستھان میں جاٹ برادری کو دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) کا درجہ دلانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ جاٹ طبقے سے تعلق رکھنے والے جگدیپ دھنکھڑ کا تعلق سوشلسٹ پس منظر سے ہے اور وہ سابق وزیر اعظم وشوناتھ پرتاپ سنگھ کی حکومت میں مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

      جگدیپ دھنکھڑ کا نائب صدر منتخب کیا جانا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔ ملک کے نائب صدر کو منتخب کرنے کے لئے الیکٹورل کالج میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے رکن شامل ہوتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اراکین کی موجودہ تعداد 780 ہے، جن میں سے صرف بی جے پی کے 394 اراکین پارلیمنٹ ہیں۔ جیت کے لئے 390 سے زیادہ ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: