ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نئے خطرات کا تذکرہ کرتے ہوئے فوجی سربراہ نرونے نے کہا : ہمیں تیار رہنا ہوگا

فوجی سربراہ منوج مکند نرونے کا یہ تبصرہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ذریعہ پارلیمٹ میں یہ بتائے جانے کے بعد آیا ہے کہ لداخ میں ہندوستان اور چین کے درمیان افواج ہٹانے کو لے کر اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے ۔

  • Share this:
نئے خطرات کا تذکرہ کرتے ہوئے فوجی سربراہ نرونے نے کہا : ہمیں تیار رہنا ہوگا
نئے خطرات کا تذکرہ کرتے ہوئے فوجی سربراہ نرونے نے کہا : ہمیں تیار رہنا ہوگا ۔ فائل فوٹو ۔

ہندوستان کی سرحدوں کے حالات کے پیش نظر فوجی سربراہ منوج مکند نرونے نے نئے خطرات کو لے کر تیار رہنے کیلئے کہا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان خطرات سے نمٹنے کیلئے ہندوستان کے جارحانہ رخ کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ غور طلب ہے کہ فوجی سربراہ منوج مکند نرونے کا یہ تبصرہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ذریعہ پارلیمٹ میں یہ بتائے جانے کے بعد آیا ہے کہ لداخ میں ہندوستان اور چین کے درمیان افواج ہٹانے کو لے کر اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے ۔


سینٹر فار لینڈ وارفیئر کے ذریعہ منعقدہ ایک سیمینار میں جنرل نرونے کہا کہ ہمارے ملک کی شمالی سرحدوں پر پیدا ہوئے حالات نے ہمیں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کیا ہے ۔ ہماری سرحدوں کا صحیح تعین نہ ہونے کی وجہ سے ہماری سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ سے متعلق چیلنجز ہیں ۔


جنرل نرونے نے 21 ویں صدی میں چیلنجز کے بدلتے پیٹرن پر بھی گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹینک اور فائٹر جیٹ جیسے جنگی پلیٹ فارم کبھی 20 ویں صدی میں جنگ کی اصل بنیاد تھے ، لیکن اب نئے طرح کے چیلنجز پیدا ہورہے ہیں ، اس کیلئے انہوں نے آرمینیا ۔ آذربائیجان کے درمیان جنگ کا تذکرہ کیا ۔


بتادیں کہ جمعرات کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ تنازع کے تقریبا 10 ماہ بعد ساوتھ اور نارتھ بینک سے افواج کو واپس بلانے کیلئے چین کے ساتھ سمجھوتہ پر اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے ۔ پینگونگ جھیل علاقہ میں سب سے پہلے افواج پیچھے کی جانی ہیں ۔ ہندوستان اور چین کے درمیان ہوئے معاہدہ کے مطابق چینی فوج اپنے فوجیوں کو فنگر آٹھ کے پیچھے لے کر جائے گی ۔ ہندوستانی فوج فنگر تین علاقہ کے پاس اپنے مستقل بیس دھن سنگھ تھاپا پوسٹ پر رہے گی ۔ وزیر دفاع کے بیان سے واضح ہوچکا ہے کہ فنگر تین سے لے کر فنگر آٹھ کے درمیان کا علاقہ نوپٹرولنگ زون رہے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 12, 2021 08:07 AM IST