ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: NEET, JEE Main اور JEE Advance امتحانات پھر ملتوی، اب ستمبرمیں ہوں گے امتحانات

حکومت نے جوائنٹ اینٹرنس ایکزام (جے ای ای) مینس یکم سے چھ ستمبر کے درمیان کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جے ای ای ایڈوانس ایکزام 27 ستمبر کو کرایا جائے گا جبکہ قومی اہلیت و داخلہ امتحان (نیٹ) 13ستمبر کو کرایا جائے گا۔

  • Share this:
بڑی خبر: NEET, JEE Main اور JEE Advance امتحانات پھر ملتوی، اب ستمبرمیں ہوں گے امتحانات
بڑی خبر: NEET, JEE Main اور JEE Advance امتحانات پھر ملتوی

نئی دہلی: حکومت نے جوائنٹ اینٹرنس ایکزام (جے ای ای) مینس یکم سے 6 ستمبر کے درمیان کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جے ای ای ایڈوانس امتحانات 27 ستمبر کو کرایا جائے گا جبکہ قومی اہلیت و داخلہ امتحان (نیٹ) 13ستمبر کو کرایا جائے گا۔ ان امتحانات کے تاریخوں کا اعلان کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انسانی وسائل کو فروغ کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ انہیں پورا اعتماد ہے کہ تمام طلبا لگن، سخت محنت اور اعتماد کے ساتھ امتحانات دیں گے۔ کورونا وبا کے پیش نظر ٹوئٹ نیٹ امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ امتحان پہلے 26 جولائی کو ہونے والا تھا۔


انسانی وسائل کو فروغ کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک کی طرف سے جاری ویبینار میں شام 5:45 بجے کہا گیا ہےکہ تحفظ اور تعلیم دونوں ہمارے لئے اہم ہیں، میں نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزارت کو آخری رپورٹ دینے کے لئے ایک پینل کی تشکیل کی ہے۔ شام تک ہم تبادلہ خیال کریں اور حتمی فیصلے پر پہنچیں گے۔ مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نے ان امتحانات کے انعقاد پر فیصلہ لینے کے لئے گزشتہ جمعرات ایک پینل کی تشکیل کی تھی، جو آج یعنی جمعہ کو اپنی رپورٹ سونپے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ جمعہ کو ہی امتحانات منسوخ کرنے یا ملتوی کرنے کو لے کر آخری فیصلہ بھی لے لیا جائے گا۔



واضح رہے کہ جے ای ای مین امتحانات (JEE Main Exam)،  جولائی 18 سے 23 جولائی تک، نیٹ امتحانات 26 جولائی اور جے ای ای ایڈوانس کا 23 اگست کو ہونا طے کیا گیا تھا۔ سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای بورڈ کی 10ویں اور 12ویں کے زیر التوا امتحانات کو منسوخ کردیا گیا۔ ایسے میں جے ای ای اور نیٹ امتحانات کے فیصلے کا سبھی کو انتظار تھا۔ واضح رہے کہ جے ای ای مین امتحانات (JEE Main Exam) جولائی 18 سے 23 جولائی تک، نیٹ امتحانات (NEET Exam) جولائی 26 اور جے ای ای ایڈوانس کا 23 اگست کو ہونا طے کیا گیا تھا۔ سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای بورڈ کی 10 ویں اور 12 ویں کے زیر التوا امتحانات کو منسوخ کردیا گیا۔ ایسے میں جے ای ای اور نیٹ امتحانات کے فیصلے کا سبھی کو انتظار تھا۔
First published: Jul 03, 2020 08:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading