உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    NEET-PG 2022: ’کاونسلنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، طلبا کو بحران میں نہیں ڈال سکتے: سپریم کورٹ

    سپریم کوٹ آف انڈیا

    سپریم کوٹ آف انڈیا

    سپریم کورٹ (Supreme Court) نے پیر کے روز کہا کہ وہ نیٹ پی جی 2022 (NEET PG-2022) کی کاونسلنگ میں مداخلت نہیں کرے گا، جو یکم ستمبر سے شروع ہونے والی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: سپریم کورٹ (Supreme Court) نے پیر کے روز کہا کہ وہ نیٹ پی جی 2022 (NEET PG-2022) کی کاونسلنگ میں مداخلت نہیں کرے گا، جو یکم ستمبر سے شروع ہونے والی ہے۔

      جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی کی بینچ نے یہ زبانی تبصرہ تب کیا جب ایک وکیل نے این ای ای ٹی پی جی سے متعلق ایک معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کچھ وضاحت طلب کیا۔

      وکیل نے کہا، ’کاونسلنگ یکم ستمبر سے شروع ہونی ہے۔ برائے مہربانی اسے اس سے پہلے فہرست میں شامل کریں‘۔

      جسٹس چندر چوڑ نے کہا، ’ہم مداخلت نہیں کریں گے۔ NEET PG کاونسلنگ کو چلنے دیں۔ اسے اور نہ روکیں‘۔ ’ہم طلبا کو بحران میں نہیں ڈال سکتے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: