உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھانجے نے ماموں کا اغوا کرلیا، ہاتھ پاؤں باندھ کر منہ میں کپڑے ٹھونس کر جنگل میں پھینک دیا، ویڈیو وائرل

    بھانجے نے ماموں کا اغوا کرلیا، ہاتھ پاؤں باندھ کر منہ میں کپڑے ٹھونس کر جنگل میں پھینک دیا، ویڈیو وائرل

    بھانجے نے ماموں کا اغوا کرلیا، ہاتھ پاؤں باندھ کر منہ میں کپڑے ٹھونس کر جنگل میں پھینک دیا، ویڈیو وائرل

    مہاراشٹر کے ممبئی ماموں کو اغوا کرکے جنگل میں پھینکنے کے معاملہ سامنے آیا ہے۔ ممبئی کی دہیسر پولیس نے بھانجے اور اس کے 5 دیگر ساتھیوں کو گرفتارکیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ اغوا پیسے کی لین دین کی وجہ سے ہوا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی ماموں کو اغوا کرکے جنگل میں پھینکنے کے معاملہ سامنے آیا ہے۔ ممبئی کی دہیسر پولیس نے بھانجے اور اس کے 5 دیگر ساتھیوں کو گرفتارکیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ اغوا پیسے کی لین دین کی وجہ سے ہوا۔ دراصل دہیسر پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص آنند نگر جنگل کے قریب سڑک پر پڑا ہے، جس کے ہاتھ پیربندھے ہوئے ہیں اور منہ کپڑے سے بھرا ہوا ہے۔

    پولیس نے فوری طور پر بھگوتی اسپتال میں علاج کے لئےداخل کیا، جس حالت میں وہ شخص پایا گیا، پولیس نے پہلے اسے اسپتال میں داخل کرایا کیونکہ وہ اس حالت میں نہیں تھا کہ وہ بتاسکے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے تفتیش شروع کی۔ اس دوران انہیں معلوم ہوا کہ اس کے ہی بھانجے نے اپنے 5 ساتھیوں کے ساتھ اپنے ماموں کا اغوا کیا، پہلے ہاتھ پاؤں باندھے اور اس کے منہ میں کپڑا ٹھونس دیا اور ٹیمپو میں ڈال کرآنند نگر جنگل میں پھینک دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

    جنگل سے گزرنے والی ایک خاتون نے جب ایک نامعلوم شخص کو تڑپتے ہوئے دیکھا تو اس  نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی اور پھر دہیسر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دہیسر پولیس نے بھانجے سمیت 5 ملزمین کو گرفتار کرکے ایم ایچ بی پولیس کے حوالے کر دیا۔ موصولہ معلومات کی بنیاد پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماموں اور بھانجہ اڑیسہ کے رہنے والے ہیں اور دونوں کے درمیان پیسوں کے لئے اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ہیں۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: