ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا وائرس بحران کے دوران یومیہ 19 کروڑ ہندوستانیوں تک پہنچے نیٹ ورک 18 کے چینلس

نیٹ ورک 18 کے چینلوں کا غلبہ رہا اور 21 مارچ سے 27 مارچ کے ہفتہ میں تقریبا 42 کروڑ لوگوں نے نیٹ ورک 18 کے چینلوں کو دیکھا ۔

  • Share this:
کورونا وائرس بحران کے دوران یومیہ 19 کروڑ ہندوستانیوں تک پہنچے نیٹ ورک 18 کے چینلس
کورونا وائرس بحران کے دوران یومیہ 19 کروڑ ہندوستانیوں تک پہنچے نیٹ ورک 18 کے چینلس

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے دوسرے ہفتہ میں آڈینس میزرمنٹ ایجنسی بی اے آر سی کے ڈیٹا کے مطابق نیٹ ورک 18 کے چینلس یومیہ اوسطا 19 کروڑ لوگوں تک پہنچے ۔ نیٹ ورک 18 کے چینلوں کا غلبہ رہا اور 21 مارچ سے 27 مارچ کے ہفتہ میں تقریبا 42 کروڑ لوگوں نے نیٹ ورک 18 کے چینلوں کو دیکھا ۔


اس ہفتہ میں یومیہ اوسطا 19 کروڑ لوگوں تک رسائی گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 90 فیصدی زیادہ ہے ۔ گزشتہ ہفتہ بھی نیٹ ورک 18 کے چینلوں کے یومیہ اوسطا ویورشپ میں اس سے پہلے والے ہفتہ کے مقابلہ میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا تھا ۔


بی اے آر سی کے ڈیٹا کے مطابق مجموعی طور پر ٹیلی ویزن ویورشپ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ اس مرتبہ 1.2  ٹریلین منٹس ٹیلی ویزن دیکھے گئے ۔ یہ اب تک کا سب سے زیادہ ہے ۔ کووڈ 19 لاک ڈاون کے دوسرے ہفتہ میں ٹیلی ویزن کی ویورشپ میں 37 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔

First published: Apr 02, 2020 07:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading