اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Network18 Exclusive: وزرا کے گروپ نے آن لائن گیمنگ، کسینو اور ریس کورس پر 28 فیصد جی ایس ٹی کی سفارش کی

     آج بدھ کو جی ایس ٹی کو لے کر وزراء کے گروپ کی ایک اہم میٹنگ چل رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزراء کے گروپ نے آن لائن گیمنگ، کیسینو اور ریس کورسز پر 28 فیصد جی ایس ٹی کی سفارش کی ہے۔

    آج بدھ کو جی ایس ٹی کو لے کر وزراء کے گروپ کی ایک اہم میٹنگ چل رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزراء کے گروپ نے آن لائن گیمنگ، کیسینو اور ریس کورسز پر 28 فیصد جی ایس ٹی کی سفارش کی ہے۔

    آج بدھ کو جی ایس ٹی کو لے کر وزراء کے گروپ کی ایک اہم میٹنگ چل رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزراء کے گروپ نے آن لائن گیمنگ، کیسینو اور ریس کورسز پر 28 فیصد جی ایس ٹی کی سفارش کی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آج بدھ کو جی ایس ٹی کو لے کر وزراء کے گروپ کی ایک اہم میٹنگ چل رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزراء کے گروپ نے آن لائن گیمنگ، کیسینو اور ریس کورسز پر 28 فیصد جی ایس ٹی کی سفارش کی ہے۔ اس سے پہلے ان پر 18 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگتی تھی ۔ میٹنگ سے پہلے یہ قیاس آرئی کی جارہی تھی کہ جی ایس ٹی سلیب بڑھ سکتا ہے۔

      ذرائع کے مطابق ابتدائی بیٹنگ اور گیمنگ رقم پر ٹیکس عائد کیا جائے گا کیونکہ جی او ایم ہر داو یا جیتنے والی رقم پر جی ایس ٹی لگانے کے حق میں نہیں ہے۔ جی او ایم کی رپورٹ ایک یا دو دن میں سونپ دی جائے گی ۔

      گزشتہ سال مئی میں حکومت نے کیسینو، آن لائن گیمنگ پورٹل اور گھوڑوں کی دوڑ کی خدمات پر جی ایس ٹی کے بہتر اسسمنٹ کے لیے ریاستی وزراء کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کی سربراہی میں وزراء کے گروپ (جی او ایم) کی آج ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں اس طرح کی سروسیز پر جی ایس ٹی کی شرح کو لے کر بات چیت ہوئی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جی ایس ٹی پورٹل کی خرابی! جی ایس ٹی فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان


      مغربی بنگال کے وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ نے 3 مئی کی میٹنگ کے بعد کہا تھا کہ "اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ کیسینو، ریس کورسز اور آن لائن گیمنگ جیسی خدمات کو جی ایس ٹی کی زیادہ سے زیادہ 28 فیصد کی شرح لگنی چاہئے۔"

       

      یہ بھی پڑھئے: گیہوں کی برآمدات کھولنے کےلئے ہندوستان پربڑھادباؤ، امریکہ نے کی یہ اپیل


      پی ٹی آئی نے 11 مئی کو خبر دی تھی کہ آن لائن گیمنگ انڈسٹری 18 فیصد سے کم جی ایس ٹی پر زور دے رہی ہے۔ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ 2.2 بلین ڈالر کی صنعت زیادہ ٹیکس بریکٹ میں جانے سے "شدید متاثر" ہوگی۔ اس صنعت میں 400 پلیئرز ہیں اور تقریباً 45,000 لوگ ملازمت کرتے ہیں۔ جی ایس ٹی حکام کے سامنے اپنی نمائندگی کرنے کے لیے آن لائن اسکل بیسڈ گیمنگ پلیٹ فارمز کا ایک یونین بنایا گیا ہے ۔

      اس ممکنہ ٹیکس کو لے کر Games24x7 کے Co-CEO Trivikraman Thampy نے کہا کہ ٹیکس میں اضافہ کا تباہ کن اثر پڑے گا۔ ساتھ ہی غیر ملکی آپریٹرز کو بھی ہندوستان سے باہر جانے پر مجبور کرے گا۔ یہ اس صنعت پر ایک تہری مار ہے۔ انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا تو حکومت کو ٹیکس میں نقصان ہوگا اور پھر اس سے وابستہ تاجر بھی خسارے میں جائیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: