نئی دہلی: بی جے پی نے اپنے پارلیمانی بورڈ میں نئے چہرے کو شامل کیا ہے۔ پارٹی صدر جے پی نڈا نے اب اس میں کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا، آسام کے سابق وزیر اعلیٰ سروا نند سونے والا اور کے لکشمن کو نئے چہرے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یعنی بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ سے اب مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کی چھٹی کردی گئی ہے۔
پارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا نے پارٹی کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی ہے۔ ان میں جے پی نڈا صدر ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا، آسام کے سابق وزیر اعلیٰ سروا نند سونے وال، کے لکشمن، اقبال سنگھ لال پورہ، سدھا یادو، ستیہ نارائن جاٹیا اور بی ایل سنتوش شامل ہیں۔ بی ایل سنتوش مرکزی پارلیمانی بورڈ کے سکریٹری ہوں گے۔
بی جے پی میں پالیسی سازی کی سب سے اہم اور طاقتور اکائی پارلیمانی بورڈ ہے۔ پارلیمانی بورڈ کے علاوہ بی جے پی نے نئی مرکزی الیکشن کمیٹی کی بھی تشکیل کی ہے۔ اس میں شہنواز حسین کا نام نہیں ہے۔ الیکشن کمیٹی میں کل 15 لوگوں کو جگہ ملی ہے۔ ان میں وزیر اعظم مودی، امت شاہ کے علاوہ دیویندر فڑنویس کو شامل کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔