گرمی پر نیا الرٹ، 5 دن میں 5ڈگری تک بڑھ جائے گا درجہ حرارت، جانیے کب چلے گی ’گرمی کی لہر‘
گرمی پر نیا الرٹ، 5 دن میں 5ڈگری تک بڑھ جائے گا درجہ حرارت، جانیے کب چلے گی ’گرمی کی لہر‘
گرمی کی لہر کے ساتھ راجستھان سے آنے والے گرد آلود طوفان کا اثر بھی دارالحکومت میں نظر آئے گا، جس کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی سطح بہت خراب ہو سکتی ہے۔
جنوبی ریاستوں میں درجہ حرارت کے 40 ڈگری سے متجاوز ہونے کے ساتھ ہی گرمی کی آہٹ پورے ملک میں سنائی دینے لگی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے پانچ دنوں کے دوران ملک بھر میں درجہ حرارت کے 3 تا 5 ڈگری تک بڑھ جانے اور گرمی کی لہر یا (لو) کی شروعات ہوجانے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں بھی اگلے کچھ دن میں درجہ حرارت کے 40 ڈگری سے زیادہ ہوجانے کا انتباہ دیا ہے۔ عوام کو ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ مائع مشروبات کا استعمال کرنے اور تیز دھوپ میں کم سے کم وقت گزارنے کی صلاح دی گئی ہے۔
دہلی میں دو دن بعد سے شروع ہوگی لو محکمہ موسمیات نے راجستھان سے آنے والی گرم ہواؤں کی وجہ سے دہلی میں دو دن بعد گرمی کی لہر شروع ہونے کی وارننگ دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 15 اپریل تک قومی دارالحکومت کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں شدید گرمی کی لہر شروع ہو جائے گی۔ ہیٹ ویو کی یہ تباہی دارالحکومت میں مئی کے آخر تک نظر آئے گی۔
کیرالہ میں مانسون کی آمد سے دہلی میں بھی کچھ راحت ملے گی۔ تاہم گرمی کی لہر کے ساتھ راجستھان سے آنے والے گرد آلود طوفان کا اثر بھی دارالحکومت میں نظر آئے گا، جس کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی سطح بہت خراب ہو سکتی ہے۔ اس دوران سانس کی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو تھوڑا ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مشرقی ہندوستان میں جمعرات سے گرمی کی لہر شروع ہوگئی ہے۔ اس کی لپیٹ میں مغربی بنگال کا گنگا کنارے کا علاقہ، بہار، جھارکھنڈ اور آندھراپردیش و اوڈیشہ کے ساحلی علاقے آئے ہیں۔ ان علاقوں میں 17 اپریل تک گرمی کی لہر جاری رہے گی، لیکن اس کے بعد مغربی گھاٹ پر بارش کی وجہ سے تھوڑی راحت مل سکتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔