رائے بریلی: نرس کے ہاتھ سے چھوٹ گیا نوزائیدہ بچہ، موت کے بعد مچ گیا ہنگامہ

اونچا ہارکوتوالی علاقہ کے رہنے والےنیرج نے اپنی حاملہ بیوی رینوکی ڈیلیوری کرانےکےلئے 19 اکتوبرکوسی ایچ سی اونچا ہارمیں داخل کروایا تھا۔

Oct 21, 2019 06:25 PM IST | Updated on: Oct 21, 2019 06:25 PM IST
رائے بریلی: نرس کے ہاتھ سے چھوٹ گیا نوزائیدہ بچہ، موت کے بعد مچ گیا ہنگامہ

رائے بریلی: رائے بریلی میں پیرکوایک اسپتال میں نرس کی لاپرواہی کے سبب نوزائیدہ بچے کی موت ہوگئی۔ نرس کی لاپرواہی سے ناراض فیملی نے پولیس کومعاملے کی اطلاع دی۔ وہیں فیملی کا الزام ہےکہ بچہ پیدا ہونےکے بعد جانچ کے دوران بچہ نرس کے ہاتھ سے چھوٹ کرنیچےگرگیا، جس سے اس کی موقع پرہی موت ہوگئی۔

اونچا ہارسی ایچ سی کا معاملہ

اطلاعات کے مطابق اونچا ہارسی ایچ سی میں ایک نرس کی لاپرواہی سے نوزائیدہ بچے کی موت ہوگئی۔ اونچا ہارکوتوالی علاقہ کےکسن داس پورگاؤں کے رہنے والے نیرج اپنی حاملہ بیوی رینوکی ڈیلیوری کرانےکےلئے 19 اکتوبرکوسی ایچ سی اونچا ہارمیں داخل کروایا تھا۔ آج دوپہرمیں رینو نےایک بچےکوجنم دیا، جس سےاس کےگھرمیں خوشیاں منائی جانے لگیں۔

ماتم میں تبدیل ہوگئیں خوشیاں
Loading...

اہل خانہ نےاپنےآس پاس اوراسپتال اسٹاف کومٹھائی کھلا کرسب کا منہ میٹھا کروایا، لیکن ان کی یہ خوشی زیادہ دیرتک قائم نہیں رہ سکی، کیونکہ جونرس اس کی دیکھ بھال کررہی تھی، وہ بچےکواٹھاکراس کا جائزہ لینےلگی، لیکن اسی درمیان پتہ نہیں کیسے وہ نوزائیدہ بچہ اس کے ہاتھ سے چھوٹ گیا۔

پولیس سے کی زبانی شکایت

زمین پرنیچےگرنے سے بچےکی موقع پرہی موت ہوگئی۔ موت کی اطلاع ملنے پراہل خانہ کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔ اہل خانہ نے معاملےکی زبانی شکایت توکی، لیکن تحریر میں کوئی شکایت نہیں کی۔ معاملہ سامنےآنےکے بعد اسپتال انتظامیہ نے جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔

Loading...