ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Covid-19 in India:راحت کی خبر،گزشتہ 24گھنٹے،86ہزار498نئےکیسز،2123افرادکی موت

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86498 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 89 لاکھ 96 ہزار 473 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 82 ہزار 282 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ ملک میں اب تک دو کروڑ 73 لاکھ 41 ہزار 462 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 08, 2021 12:29 PM IST
  • Share this:

ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی کے درمیان ، 63 دن کے بعد متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ سے کم ہوگئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86498 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 4.50 فیصد رہ گئی ہے جبکہ ری کوری کی شرح اب بڑھ کر 93.29 فیصد ہوگئی ہے۔اس دوران پیر کو ملک میں 33 لاکھ 64 ہزار 476 افراد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ، جس کے ساتھ ہی 23 کروڑ 61 لاکھ 98 ہزار 726 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86498 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 89 لاکھ 96 ہزار 473 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 82 ہزار 282 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ ملک میں اب تک دو کروڑ 73 لاکھ 41 ہزار 462 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔


فعال معاملے 97 ہزار 907 کم ہوکر 13 لاکھ 3 ہزار 702 رہ گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 2123 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 51 ہزار 309 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح فی الحال 1.21 فیصد ہے۔



مہاراشٹر میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملات 11202 کم ہو کر 177182 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 21081 مریضوں کی بازیابی کے بعد ، کورونا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد 5565348 ہوگئی ہے ، جبکہ 340 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ کر 100470 ہوگئی ہے۔کیرالا میں اس دوران فعال معاملات میں 12819 کی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد اب 148246 ہوگئی ہے اور 21921 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2483992 ہوگئی ہے جبکہ مزید 211 مریضوں کی موت سے یہ تعداد 10157 ہیں ہوگئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں 15681 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 238845 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مزید 340 مریضوں کی موت کی وجہ سے ، اموات کی تعداد 31920 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2436716 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 681 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 5208 رہ گئی ہے۔ یہاں مزید 36 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 24627 ہوگئی ہے۔ وہیں 1399640 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔تلنگانہ میں سرگرم کیسوں کی تعداد1610 کم ہوکر 25406 رہ گئی ہے جبکہ اب تک 3394 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 564303 افراد اس وبا سے صحت مند ہوچکے ہیں۔


آندھرا پردیش میں سرگرم معاملات 8916 کم ہو کر 114510 پر آگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1637149 ہوگئی ہے جبکہ 11552 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تمل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 12263 کم ہو کر 232026 ہوگئی ہے اور مزید 351 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 27356 ہوگئی ہے۔ وہیں 1997299 مریضوں نے انفیکشن سے نجات پائی۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2263 فعال معاملات کی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد اب 15681 ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 97 مریضوں کی ہلاکت کے سبب اموات کی تعداد 21333 ہوگئی ہے اور 1662069 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات 2190 کم ہو کر 21090 پر آگئے ہیں۔ وہیں 947527 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں ، جبکہ مزید 26 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 13243 ہوگئی ہے۔مدھیہ پردیش میں فعال معاملات 1243 کم ہوکر 8860 رہ گئے ہیں اور اب تک 768538 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 8369 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں فعال کیس 2165 کم ہوکر 19995 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 545674 ہوگئی ہے جبکہ 15160 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

گجرات میں سرگرم معاملات 1846 کم ہو کر 16162 پر آگئے ہیں اور اب تک 9944 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 790906 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔


ہریانہ میں فعال معاملات 1073 کم ہو کر 8024 پر آگئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 8751 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 746156 افراد اس وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 8568 کم ہو کر 26886 اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے 16362 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1388771 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ بہار میں سرگرم کیس 477 کم ہو کر 8231 ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5424 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک جبکہ 700224 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔کورونا کی وجہ سے اب تک راجستھان میں 8687، اتراکھنڈ میں 6731، جھارکھنڈ میں 5060، جموں و کشمیر میں 4090، آسام میں 3695، ہماچل پردیش میں 3315، گوا میں 2840، پڈوچیری میں 1638، منی پور میں 896، چنڈی گڑھ 774، میگھالیہ میں 669، تری پورہ 572، ناگالینڈ 429، سکم 273، لداخ 195، اروناچل پردیش 125، انڈومان و نیکوبار جزائر 123، میزورم 55، لکشدویپ 41 اور دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو میں چار افراد کی موت ہوئی۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 08, 2021 12:13 PM IST