جموں کشمیر و لداخ کے لیے حکومت کا ایک اور منصوبہ : گورنرکا انکشاف۔ دیکھیں ویڈیو

گورنرکا کہنا ہے کہ ریاست کے نوجوانوں کے لئے اب بھرتیوں کے دروازہ کھولے جائیں گے اور اسکے لئے ڈومیسائل کا خیال رکھا جائیگا۔ ملک ، نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کے مفادات کو نقصان نہ پہنچنے دیا جائیگا۔

Aug 14, 2019 12:23 PM IST | Updated on: Aug 14, 2019 12:23 PM IST
جموں کشمیر و لداخ کے لیے حکومت کا ایک اور منصوبہ : گورنرکا انکشاف۔ دیکھیں ویڈیو

جموں وکشمیرکے گورنر ستیہ پال ملک: فائل فوٹو

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ وادی میں حالات توقع سے زیادہ بہتر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسکے لئے لوگوں کے بھی شکر گزار ہیں ۔ گورنرکا کہنا ہے کہ ریاست کے نوجوانوں کے لئے اب بھرتیوں کے دروازہ کھولے جائیں گے اور اسکے لئے ڈومیسائل کا خیال رکھا جائیگا۔ ملک ، نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کے مفادات کو نقصان نہ پہنچنے دیا جائیگا۔

گورنر نے کہا کہ ریاست میں دہشت گردی کو ختم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر و لداخ کے لئے اب ڈیلیمی ٹیشن کمیشن تشکیل دیا جائیگا۔ ملک ، نے کہا کہ حدبندی مکمل ہونے کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔ گورنر نے کہا کہ وہ لوگوں کے بیچ جا کر انہیں یہ سمجھانے کی کوشش کریگے کہ دفعہ370 کے رہنے اور ہٹنے سے انہیں کیا کیا نقصان اور فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر و لداخ میں اب ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ آپ بھی دیکھئے گورنر ستیہ پال ملک سے بات چیت کا یہ ویڈیو

Loading...

Loading...