Labor Law:آج وزیراعظم لیبر وزرا کی میٹنگ میں کریں گے شرکت، نئے قانون میں ہفتے میں 3دن چھٹی نہیں ہوگی
وزیراعظم مودی
لیبر وزراء کی کانفرنس میں کچھ مدعوں پر ریاستوں کے اختلاف رائے پر تبادلہ خیال کے بعد نئے لیبر قوانین کے نفاذ کی تاریخ پر اتفاق بن سکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ نئے لیبر قوانین کو پہلے یکم جولائی سے لاگو کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
Labor Law:وزیر اعظم نریندر مودی آج ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیبر وزرا کے کانفرنس سے آن لائن خطاب کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس کا اہتمام مرکزی وزارت محنت اور روزگار کی طرف سے 25 اگست کو آندھرا پردیش کے تروپتی میں کیا جائے گا۔ اس میں لیبر سے متعلق مختلف مسائل پر بات کی جائے گی۔ پی ایم او سے منگل کو جاری بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔
مجوزہ نئے لیبر قانون کے تحت ہفتہ میں تین دن چھٹی کا کوئی پروویژن نہیں ہے۔ عرصہ سے 29 لیبر قوانین کا دائرہ چار لیبر قانون تک محدود کرنے میں جٹی حکومت کا ہدف اس کے ذریعے مزدوروں کی سماجی سیکورٹی یقینی بنانے کے ساتھ روزگار بہتر، صنعتوں اور مزدوروں کے درمیان بہتر متوازن رویہ قائم کرنا ہے۔ تروپتی میں آج جمعرات کو ہونے والے لیبر منسٹرس کے کانفرنس میں نئے قانون کو لاگو کرنے پر اتفاق بن سکتا ہے۔ وزارت لیبر کے ذرائع کے مطابق، اسی میٹنگ م ین نئے لیبر قانون کو لاگو کرنے پر اتفاق بننے کے آچار ہیں، کیونکہ اس سے جڑے سبھی پروویژنس کو لے کر سبھی ریاستوں میں اتفاق بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
غورطلب ہے کہ حکومت نے 29 لیبر قوانین کے بجائے اسے چار حصوں معاوضے کا کوڈ، سوشل سیکورٹی کوڈ، انڈسٹریل ریلیشن کوڈ، پیشہ ورانہ حفاظتی کوڈ میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے 31 ریاستوں نے لیبر کوڈ، 27 ریاستوں نے سوشل سیکورٹی کوڈ، 25 انڈسٹریل ریلیشنز کوڈ اور 24 ریاستوں نے نئے لیبر قوانین کے تحت پیشہ ورانہ تحفظ کے ضابطے پر اپنے قواعد تیار کیے ہیں۔ لیبر وزراء کی کانفرنس میں کچھ مدعوں پر ریاستوں کے اختلاف رائے پر تبادلہ خیال کے بعد نئے لیبر قوانین کے نفاذ کی تاریخ پر اتفاق بن سکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ نئے لیبر قوانین کو پہلے یکم جولائی سے لاگو کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔