بریسٹ کینسر پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سائنسدانوں کی نئی تحقیق
بریسٹ کینسر پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سائنسدانوں کی نئی تحقیق
ڈاکٹر محمد اسکندر اور ان کی ٹیم شعبہ بایو ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے Breastکینسر خلیوں میں گلوکوز کے صرف کو منضبط کرنے والے CBX2 اور CBX7 جینس کے مخالفانہ رول کو دریافت کر لیا ہے۔
نئی دہلی: ڈاکٹر محمد اسکندر اور ان کی ٹیم شعبہ بایو ٹکنالوجی، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے Breast کینسر خلیوں میں گلوکوز کے صرف کو منضبط کرنے والے CBX2 اور CBX7 جینس کے مخالفانہ رول کو دریافت کرلیا ہے۔ اسٹڈی کے مطابق پستان کینسر میں گلوکوز میں تحول کے اثرات کی بنیاد پر سی بی ایکس ۲ کینسر رول کا حامی پایا گیا ہے جبکہ سی بی ایکس ۷ کینسر مخالف رول کا حامل پایا گیا ہے۔ تین ہزار سے زیادہ پستان کینسر کے مریضوں اور جین کی سائلنسنگ تجربوں کے ساتھ مختلف اور متنوع سالموں کے زیادہ ڈاٹا (جسے ملٹیو مکس کہتے ہیں) کے استعمال سے ڈاکٹر اقبال کی ٹیم نے پایا کہ پستان کینسر خلیے کے ذریعے گلوکوز کا استعمال منضبط کرنے میں سی بی ایکس ۲ کا رول مثبت ہوتا ہے جبکہ سی بی ایکس ۷ کا رول منفی ہوتاہے۔نتائج کی حیاتیاتی معنویت کو اجاگر کرتے ہوئے سی بی ایکس ۲ جین کو پایا گیا کہ پستان کینسر میں نارمل ٹسو کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر ہوتاہے۔جب کہ اس کے بالکل برعکس رجحان سی بی ایکس ۷ میں ملاحظہ کی گئی۔
اس کے علاوہ، سی بی ایکس ۲، اور سی بی ایکس ۷ کے Expression Status پستان کینسر کی تیزی اور شدت سے متعلق ہے جو او ربھی زیادہ مہلک کینسر ہے جس میں سی بی ایکس ۲ کا لیول زیادہ ہوتاہے اور سی بی ایکس ۷ کم ہوتا ہے۔ اس مطالعہ میں ان باتوں کا انکشاف کیا گیا۔ڈاکٹر اقبال اور ان کی ٹیم نے یہ بھی پایا کہ جن مریضوں میں سی بی ایکس ۲ زیادہ اور سی بی ایکس ۷ کی مقدار ٹیومر میں کم ہوتی ہے تو ان میں بقا کے امکانات کم ہوتے ہیں ان کے مقابلے میں جن مریضوں میں یہ ترتیب الٹ ہوتی ہے۔جامعہ کی مذکورہ ٹیم نے اس دوا کا پتا لگالیا ہے جس سے ایسے مریضوں کا بہتر طور پر علاج ممکن ہوسکے گا جن میں سی بی ایکس ۲ زیادہ اور سی بی ایکس ۷ کم ہے۔یہ رسرچ جس کا عنوان ’Multiomics Integrative Analysis reveals antagonistic roles of CBX2 and CBX7 in Metabolic reprogramming of Breat Cancer''سالموں کی رسولیات کے انتہائی مؤقر رسالے جسے دنیا بھر میں قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے اس سے شائع ہوئی ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔