உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    New Year's Eve:ممبئی میں 31 دسمبر کے لئے سینما گھروں میں لگی پابندی،رات 8 کے بعد نہیں ہوگا کوئی شو

    ممبئی میں بڑھتے کورونا کیسیز کے درمیان سینما گھروں کو لے کر انتظامیہ نے دی اہم ہدایت۔

    ممبئی میں بڑھتے کورونا کیسیز کے درمیان سینما گھروں کو لے کر انتظامیہ نے دی اہم ہدایت۔

    سال 2021 کے آخری دن 31 دسمبر کو دھیان میں رکھ کر کچھ پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ آج 31 دسمبر کو لوگ نئے سال کے جشن میں اکٹھا ہونے اور پارٹی کرنے کے موڈ میں ہیں، اس لئے کوویڈ-19 کے پھیلنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

    • Share this:
      ممبئی: ملک کے بڑے شہروں میں کوویڈ-19 کے کیسیز (Covid 19 Cases) میں اضافہدیکھا گیا ہے۔ خاص طور پر ممبئی (Mumbai Cinema Hall) میں کوویڈ-19 کی وجہ سے حالات ایک مرتبہ پھر بگڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پچھلے 10 دنوں میں کوویڈ-19 کے پھیلاو میں تیزی دیکھی گئی ہے، جس سے انتظامیہ شہر میں کچھ پابندیوں کو پھر سے لاگو کرنے کے لئے مجبور ہوا ہے۔

      سال 2021 کے آخری دن 31 دسمبر کو دھیان میں رکھ کر کچھ پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ آج 31 دسمبر کو لوگ نئے سال کے جشن میں اکٹھا ہونے اور پارٹی کرنے کے موڈ میں ہیں، اس لئے کوویڈ-19 کے پھیلنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، یہ محسوس کرتے ہوئے کہ ایسے حالات میں کوویڈ-19 کیسیز میں کافی اضافہ ہوسکتا ہے، ممبئی پولیس نے شہر میں دفعہ 144 لاگو کردیا ہے۔

      ممبئی انتظامیہ نے سینما گھروں کو دئیے احکامات
      بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے ماطبق، سینما ہال کو بھی کچھ پابندیوں پر عمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے، بھلے ہی یہ صرف 31 دسمبر کے لئے ہو۔ ملٹی پلیکس سے جڑے ایک ذرائع نے بتایا، ’ہمیں بتایا گیا ہے کہ رات 8 بجے کے بعد کوئی بھی شو نہیں ہونا چاہیے۔ اس کا مطلب ہے کہ آخری شو آج رات 8:00 بجے سے پہلے شروع ہونا چاہیے۔ شو شام 7:30 بجے، 7:45 بجے یا 7:55 بجے شروع ہوسکتا ہے۔‘

      سینما گھروں میں شائقین کے پیسے واپس کرنے ہوں گے
      ذرائع نے آگے کہا، ’ہمیں 83، اسپائیڈر مین: نو وے ہوم اور پوشپا کے کل رات کے شو کے لئے کافی بکنگ ملی تھی۔ اب چونکہ یہ شو کینسل ہوجائیں گے، اس لئے ہم شائقین کے پیسے واپس کردیں گے۔ جب سے ہمیں اس حکم کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے، ہم نے باکس آفس کاونٹر پر کل رات کے شو کے ٹکٹ بیچنا بند کردیا ہے۔‘

      دلی میں سینما گھروں کو کیا گیا بند
      ممبئی میں کل 30 دسمبر کو کوویڈ-19 کے 3000 سے زیادہ کیسیز سامنے آئے تھے۔ دلی میں منگل سے ہی سینما گھر بند ہیں۔ ذرائع نے کہا، ’ہمیں صرف 31 دسمبر کے لئے ہی اس حکم پر عمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے، ہم اُمید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں انتظامیہ پابندی نہ لگائے یا ہمیں بند کرنے کے لئے نہ کہے۔ ہم نے دو مہینے پہلے ہی پھر سے کام شروع کیا تھا۔‘

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: