رانچی : پانچ منزلہ نئے حج ہاؤس سے جلدہی شروع ہوگا عازمین حج کی روانگی کاسلسلہ

پرانے حج ہاؤس کو منہدم کرکے نئے سرے سے اسی مقام پر حج ہاؤس کی تعمیرکرایا گیا ہے

May 21, 2019 11:05 AM IST | Updated on: Jul 16, 2019 07:58 PM IST
رانچی : پانچ منزلہ نئے حج ہاؤس سے جلدہی شروع ہوگا عازمین حج کی روانگی کاسلسلہ

رانچی کے کڈرو نامی علاقہ میں 55 کروڑ کی لاگت سے عالیشان حج ہاؤس تعمیر کرایا گیا ہے ۔2منزلہ انڈرگرائونڈ پارکنگ کے ساتھ 5 منزلہ حج ہاؤس کو بڑے ہی مضبوط اور خوبصورت انداز میں تعمیر کرایا گیا ہے ۔ گراؤنڈ فلور میں تقریباً 5 سوعازمین کی عبادت کا انتظام کیا گیا ہے ۔ وہیں پہلی منزل خواتین کی عبادت کے لئے مخصوص ہے ۔ دوسری منزل پر عازمین کے کئے کینٹین جبکہ چوتھی منزل پرمرد عازمین کے لئے آرام گاہ ہو گی اور پانچویں منزل پر خواتین کے لئے آرام گاہ بنائی گئی ہے۔

اس حج ہاؤس کے تعمیر میں اسلامی طرز تعمیر کا خیال رکھا گیا ہے ۔ پارکنگ میں تقریباً 5 درجن فوروہیلر جبکہ ایک سو کے قریب دو پہیا گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے ۔ پوری عمارت میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ۔ فائر فائٹنگ سسٹم ۔لفٹس اور ایئرکنڈشنگ کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ اتنا ہی نہیں ہر منزل پر وضو خانہ اور بیت الخلا کے ساتھ ساتھ حج امور کے کاموں کے لئے چیمبر بنائے گئے ہیں۔ حج ہاؤس کی تعمیر سے مسلمانوں میں بیحد خوشی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ رگھوور داس نے اقتدار سمبھالنے کے بعد ہی ریاست میں عالیشان حج ہاؤس کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا ۔ ریاستی حکومت کے فیصلے کے تحت پرانے حج ہاؤس کو منہدم کرکے نئے سرے سے اسی مقام پر حج ہاؤس کی تعمیرکرایا گیا ہے ۔آئندہ سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین حج کو نئے عالیشان حج ہاؤس سے روانہ ہو نے کا شرف حاصل ہوگا۔

Loading...

Loading...