உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شادی کے تین ماہ بعد ہی عاشق کے ساتھ فرار ہوئی لڑکی، شاپنگ کے دوران ماں کو دیا چکمہ

    شادی کے بعد اس کی ہاتھوں کی مہندی ابھی ٹھیک سے چھوٹ بھی نہیں پائی تھی کہ وہ اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔ دلہن کے عاشق کے ساتھ فرار ہوجانے کے بعد متاثرہ اہل خانہ نے مقامی تھانہ پہنچ کر تحریری شکایت کرکے انصاف کی گہار لگائی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      پٹنہ: شادی کے بعد کسی دلہن کے بھاگنے کی خبریں اکثر آپ نے فلموں میں دیکھی یا سنی ہوں گی، لیکن بہار سے بھی ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں شادی کے محض تین ماہ بعد ہی ایک خاتون اپنی فیملی اور سسرال دونوں فریق کے لوگوں کو جھانسہ دے کر فرار ہوگئی۔ شوہر کو چھوڑ کر عاشق (Patna Love Story) کے ساتھ بھاگنے کا یہ حادثہ بہٹا تھانہ علاقے کا ہے، جہاں ایک نئی نویلی دلہن نے اس حادثہ کو بڑی ہی ہوشیاری سے انجام دیا۔

      شادی کے بعد اس کی ہاتھوں کی مہندی ابھی ٹھیک سے چھوٹ بھی نہیں پائی تھی کہ وہ اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔ دلہن کے عاشق کے ساتھ فرار ہوجانے کے بعد متاثرہ اہل خانہ نے مقامی تھانہ پہنچ کر تحریری شکایت کرکے انصاف کی گہار لگائی ہے۔ پولیس معاملہ درج کرکے لڑکی کی برآمدگی میں مصروف ہوگئی ہے۔ حد تو تب ہوئی، جب حادثہ سے انجام دلہن کے سسرال والوں نے مائیکے والوں کو فون کرکے کہا کہ بہو کی وداعی جلد از جلد کردیں، اس کے بعد تو لڑکی کے اہل خانہ کے ہاتھ پاوں پھولنے لگے۔

      بتایا جاتا ہے کہ بہٹا تھانہ علاقے کی رہنے والی سونی کماری (تبدیل شدہ نام) کی شادی بھوجپور ضلع میں گزشتہ 29 مئی 2021 کو ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سونی کماری رکشا بندھن کے دن اپنے نانی کے گھر گوکل پور گاوں پہنچی تھی۔ جمعہ کی شام وہ اپنی ماں کے ساتھ مارکیٹ میں شاپنگ کرنے پٹنہ پہنچی تھی۔ اس درمیان سونی کماری نے اپنی ماں کو ایک جگہ بٹھایا اور کہا کہ وہ جلد ہی آرہی ہے۔ اس کے بعد سونی کماری اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔ کافی دیر کے بعد رینا جب واپس نہیں آئی تو اس کی ماں نے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی۔

      اہل خانہ نے بہٹا تھانہ میں اس حادثہ سے متعلق معاملہ درج کرکے بتایا ہے کہ سونی کماری کو بھوجپور، آرا کا کشن پور گاوں کا باشندہ سنٹو کمار بہلا پھسلا کر بھگایا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سنٹو کمار شادی کے پہلے سے ہی بیٹی سے بات چیت کرتا تھا اور مکمل یقین ہے کہ سنٹو نے ہی میری بیٹی کو بہلا پھسلا کر بھگانے کا کام کیا ہے۔ شوہر کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ بھاگنے کے اس حادثہ کے بعد فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: