ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

#News18OperationHathras: اسٹنگ میں انکشاف، متاثرہ نے 14 اور 19 تاریخ کے بیان میں نہیں کہی آبروریزی کی بات

#News18OperationHathras کے تحت نیوز 18 کی ٹیم خفیہ کیمروں کے ساتھ اس معاملے کو لے کر کئے جا رہے جھوٹے دعووں اور فرضی خبروں کے پیچھے چھپے سچ کو جاننے کے لئے ہاتھرس پہنچی۔ نیوز 18 نے اس حادثہ سے جڑے ان لوگوں سے بات چیت کی، جنہوں نے سب سے پہلے اس معاملے کو ہینڈل کیا تھا۔

  • Share this:
#News18OperationHathras: اسٹنگ میں انکشاف، متاثرہ نے 14 اور 19 تاریخ کے بیان میں نہیں کہی آبروریزی کی بات
اسٹنگ میں انکشاف، متاثرہ نے 14 اور 19 تاریخ کے بیان میں نہیں کہی آبروریزی کی بات

نئی دہلی: اترپردیش کے ہاتھرس ضلع میں 19 سال کی ایک دلت لڑکی کے ساتھ ہوئی اجتماعی آبروریزی اور اس کی موت کے بعد نصف شب کو ہوئے آخری رسوم کو لے کر مسلسل سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ News18 انڈیا آج شام 4:45 سے ’آپریشن ہاتھرس’ کے تحت (#News18OperationHathras) مسلسل اسپیشل کوریج دکھانے جا رہا ہے۔ #News18OperationHathras کے تحت News18 کی ٹیم خفیہ کیمروں کے ساتھ اس معاملے کو لے کرکئے جارہے جھوٹے دعووں اور فرضی خبروں کے پیچھے چھپے سچ کو جاننے کے لئے ہاتھرس پہنچی، جس سے یہ پتہ چل سکے کہ متاثرہ کے ساتھ آخر کیا ہوا تھا؟ نیوز 18 نے اس حادثہ سے جڑے ان لوگوں سے بات چیت کی، جنہوں نے سب سے پہلے اس معاملے کو ہینڈل کیا تھا۔


معطل ایس او دنیش ورما نے کہا کہ 14 تاریخ کے بیان میں اس نے کچھ کہا نہیں، بس یہ کہا تھا کہ سندیپ نے مارا اور گلا دبا کر باجرے کے کھیت میں پھینک دیا۔ 19 تاریخ کے بیان میں اس نے کہا کہ سندیپ نے میرے ساتھ زبردستی کی اور ڈوپٹے سے گلادبا کر پھینک دیا۔ نیوز 18 انڈیا نے اس انکشاف کی پہلی کڑی میں ہاتھرس کے انسپکٹر سے بات کی تھی، جنہوں نے سب سے پہلے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ فی الحال معطل ایس او دنیش ورما نے کہا کہ سب سے پہلے ایف آئی آر صرف ایک ملزم سندیپ کےخلاف درج کی گئی تھی۔


دنیش شرما نے کہا کہ انہیں اس لئے معطل کیا گیا کیونکہ وہ اس معاملے کو دبا نہیں پائے۔ 14 تاریخ کو جو شکایت کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ سندیپ نے جان سے مارنے کے ارادے سے متاثرہ کا گلا دبایا۔ ایس او دنیش ورما نے کہا کہ انہوں نے متاثرہ سے بات کی تھی اور وہ کھل کر معاملے پر بات کر رہی تھی، تب تک زبان کاٹنے کی بات سامنے نہیں آئی تھی۔ ایس او دنیش ورما نے کہا کہ ملزم سندیپ سے پورا گاوں پریشان تھا، اس لئے کسی نے بھی اس کی گرفتاری کی کوئی مخالفت نہیں کی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 07, 2020 10:56 PM IST