உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Zindagi Ka Yaqeen: نیوز 18 اردو کی خاص پہل زندگی کا یقین ویکسین کو عوام سے ملا بہترین ردعمل

    Zindagi Ka Yaqeen: نیوز 18 اردو کی جانب سے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم، عوام کی جانب سے بہترین ردعمل

    Zindagi Ka Yaqeen: نیوز 18 اردو کی جانب سے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم، عوام کی جانب سے بہترین ردعمل

    اس مہم کے پیچھے بنیادی خیال کورونا وائرس کے بارے میں ٹارگٹ ناظرین میں آگاہی پھیلانا اور انہیں ویکسینیشن مراکز تک پہنچانا تھا۔ اس مہم کے دوران ہمارے ناظرین اور مذہبی رہنماؤں نے ویکسینیشن کے بارے میں آگاہی کے لیے نیوز 18 اردو کے اقدام کو سراہا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نیوز 18 اردو کی ایک ماہ کی بڑی مہم زندگی کا یقین (Zindagi Ka Yaqeen) ویکسین 25 ستمبر 2021 کو اختتام پذیر ہوگئی۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی (Mukhtar Abbas Naqvi) نے یہ مہم گزشتہ ماہ شروع کی تھی۔ ایک گھنٹہ طویل اختتامی شو میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان (Arif Mohammad Khan) نے زندگی کا یقین ویکسین مہم کو سراہا اور مذہبی صحیفوں کے ذریعے ویکسینیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

      اس مہم کے پیچھے بنیادی خیال کورونا وائرس کے بارے میں ٹارگٹ ناظرین میں آگاہی پھیلانا اور انہیں ویکسینیشن مراکز تک پہنچانا تھا۔ اس مہم کے دوران ہمارے ناظرین اور مذہبی رہنماؤں نے ویکسینیشن کے بارے میں آگاہی کے لیے نیوز 18 اردو کے اقدام کو سراہا۔ کئی مشہور مذہبی اور دانشور شخصیات ، ڈاکٹروں اور سماجی کارکنوں نے زندگی کا یقین ویکسین کے بارے میں آگاہی مہم کو خوب سراہا۔

      جب ہم نے یہ مہم شروع کی تو ہمارے ٹارگٹڈ علاقوں کے لوگ ویکسین لینے سے گریزاں تھے لیکن ہم نے ان علاقوں میں بھی ویکسینیشن میں اضافہ دیکھا ہے۔ اس مہم کے دوران ہم پی ایم مودی کی سالگرہ پر ایک دن میں 2.5 کروڑ سے زائد ویکسینیشن دیکھنے کے بھی گواہ تھے۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر تمام ذمہ دار ادارے اپنا اپنا کردار ادا کریں تو ہم یقینی طور پر ملک میں 100 فیصد ویکسینیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

      اس مہم کے توسط سے اپنی چھوٹی سے کوشش کے ذریعہ ہم نے فرق پیدا کیا اور ہم نے ٹیکہ کاری کے بارے میں نئی سوچ کو انجیکٹ کیا ۔ ہماری اس کوشش کی وجہ سے ناظرین میں پائی جانے والی غلط معلومات اور غلط فہمیاں دور ہوئی ہیں ۔  نیوز 18 اردو جلد ہی خواتین کے حقوق کے لیے ایک اور مہم لانچ کرے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: