ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایجنڈہ انڈیا کانکلیو: وزیر اعظم مودی نے پلوامہ حملے پر سیاست کی : منیش تیواری

منیش تیواری کہتے ہیں کہ پلوامہ حملے کے بعد جب وزیر اعظم مودی نے عوامی ریلی کی تو انہوں نے اس حملے پر کوئی بات نہیں کی ۔

  • Share this:
ایجنڈہ انڈیا کانکلیو: وزیر اعظم مودی نے پلوامہ حملے پر سیاست کی : منیش تیواری
منیش تیواری اور پرکاش جاوڑیکر

نیٹ ورک 18 اتوار کو نیوز 18 ایجنڈہ کی میزبانی کررہا ہے ۔ ایجنڈہ انڈیا کانکلیو شروع ہوگیا ہے ۔ اس پروگرام میں ماہرین اپنا انتخابی ایجنڈہ بتائیں گے ۔ اس میں سیاست ، ترقی اور قومی سلامتی پر بھی بات ہوگی ۔ الیکشن سے وابستہ سوالات کے جواب بھی تلاش کئے جائیں گے ۔ اس کانکلیو میں حکمراں پارٹی ، اپوزیشن لیڈران ، پالیسی ایکسپرٹس وغیرہ حصہ لے رہے ہیں ۔


کانکلیو میں لگاتار پلوامہ حملے اور ملک کی سیکورٹی سے وابستہ کئی سوالات کئے گئے جہاں بی جے پی لیڈر اور وزیر پرکاش جاوڑیکر نے کہا کہ ہم نے کبھی سیاست نہیں کہ ہم صرف قوت ارادی کی بات کرتے ہیں ۔ ہم نے صرف ایکشن لیا جوکہ گزشتہ سرکار لینے میں ناکام رہی ۔


وہیں کانگریس ترجمان منیش تیواری نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے ہوئی اسٹرائیک پر ہم نے کوئی بھی سوال نہیں کیا ۔ پھر انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی کی طرف سے یہ بیان آیا کہ ہماری اسٹرائیک میں پاکستان کے 300 دہشت گرد مارے گئے ۔ سیاست تب تک نہیں ہوئی جب تک بی جے پی کے لیڈروں نے ایسے نمبر بتانا شروع نہیں کئے ۔


اس کے بعد جاوڑیکر نے کہا کہ پورا پاکستان ، ہندوستان کے اس قدم سے بوکھلا گیا سب حالات سامنے آگئے ۔ مسعود اظہر کا بھائی بھی نقصان بتارہا ہے ۔ ایسے میں کتنے مرے ، اس کا اندازہ لگانے کے کئی طریقے ہیں ۔

وہیں جب منیش تیواری سے سوال کیا گیا کہ جس طرح کے بیانات کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے دئے ، خواہ وہ نوجوات سنگھ سدھو ہوں یا کوئی اور یہ کیوں ہوتا ہے ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ سیاست کے الگ منچ ہوتے ہیں ، لیکن نیشنل وار میموریل پر سیاسی بیان دے کر اس اسٹیج کو اتنی عزت نہیں دی گئی ۔ بات چیت آگے بڑھاتے ہوئے منیش تیواری کہتے ہیں کہ پلوامہ حملے کے بعد جب وزیر اعظم مودی نے عوامی ریلی کی تو انہوں نے اس حملے پر کوئی بات نہیں کی ۔
First published: Mar 31, 2019 06:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading