உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایجنڈہ انڈیا : مودی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف اپروچ بدلا ، کسی کو بخشا نہیں جائے گا : امت شاہ

    ایجنڈہ انڈیا : مودی حکومت نے دہشت گرد کے خلاف طریقہ بدلا ، کسی کو بخشا نہیں جائے گا : امت شاہ

    ایجنڈہ انڈیا : مودی حکومت نے دہشت گرد کے خلاف طریقہ بدلا ، کسی کو بخشا نہیں جائے گا : امت شاہ

    امت شاہ نے کہا کہ ملک کا ہر الیکشن راشٹرواد کے معاملہ پر لڑا جانا چاہئے ۔ مشن شکتی پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک کی حصولیابی کی جانکاری عوام کو دی ہے ۔ اگر یہ جانکاری حکومت نہیں دے گی تو کیا اپوزیشن دے گا ۔

    • Share this:
      نیٹ ورک 18 اتوار کو نیوز 18 ایجنڈہ انڈیا کی میزبانی کررہا ہے ۔ اس کانکلیو میں بی جے پی کے صدر امت شاہ نے دہشت گردانہ حملوں کو لے کر کہا کہ مودی حکومت نے جیسے قدم اٹھائے ہیں ، اگر ایسے قدم 10 سال پہلے اٹھائے گئے ہوتے تو آج یہ نوبت نہیں آتی ۔ اس حکومت نے لڑائی کے نظریہ میں بدلاو کیا ہے ۔ ہر ایک واقعہ کے بعد ان کو منہ  توڑ جواب دیا جاتا ہے ۔ اب کسی کو بخشا نہیں جائے گا ۔

      امت شاہ نے کہا کہ ملک کا ہر الیکشن راشٹرواد کے معاملہ پر لڑا جانا چاہئے ۔ مشن شکتی پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک کی حصولیابی کی جانکاری عوام کو دی ہے ۔ اگر یہ جانکاری حکومت نہیں دے گی تو کیا اپوزیشن دے گا ۔

      جموں و کشمیر میں دفعہ 35 اے پر انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں اکثریت نہیں ہونے کی وجہ سے تھوڑی پریشانی ہوری ہے ۔ اکثریت مل جائے گی تو 2020 میں وہ بھی ہوجائے گا ۔ کشمیر میں علاحدگی پسندی پر روک لگانا ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے بی جے پی نے کشمیر کے مفاد کیلئے سخت فیصلے لینے کا کام کیا ہے ۔ اس ملک کی فوج نیشنل سیکورٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی ہے ۔

      چوکیدار مہم پر امت شاہ نے کہا کہ میں بھی چوکیدار مہم ہندوستان کے عوام کی مہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹل حکومت اور مودی حکومت نے کشمیر میں امن بحال کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے ، لیکن علاحدگی پسند لیڈر دخل دیتے رہے۔ پانچ سال پہلے نقلی ہندو ٹیرر کی چرچا دنیا میں بھی ، اب پاکستان کے الگ تھلگ پڑ جانے کی ہے ۔
      First published: