ایک ائیر اسٹرائیک سے پاکستان کا رویہ نہیں بدلے گا : ڈی ایس ہوڈا

ڈی ایس ہوڈا نے کہا کہ ملک کی سرکاروں کو سرحد کے معاملہ پر سخت قدم اٹھانا پڑے گا ۔ جو بھی حکومت اقتدار میں آئے گی ، اسے ان سب معاملات سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے ۔

Mar 31, 2019 05:35 PM IST | Updated on: Mar 31, 2019 06:23 PM IST
ایک ائیر اسٹرائیک سے پاکستان کا رویہ نہیں بدلے گا : ڈی ایس ہوڈا

ایک ائیر اسٹرائیک سے پاکستان کا رویہ نہیں بدلے گا : ڈی ایس ہوڈا

نیٹ ورک 18 اتوار کو نیوز 18 ایجنڈہ کی میزبانی کررہا ہے ۔ ایجنڈہ انڈیا کانکلیو شروع ہوگیا ہے ۔ اس پروگرام میں ماہرین اپنا انتخابی ایجنڈہ بتائیں گے ۔ اس میں سیاست ، ترقی اور قومی سلامتی پر بھی بات ہوگی ۔ الیکشن سے وابستہ سوالات کے جواب بھی تلاش کئے جائیں گے ۔ اس کانکلیو میں حکمراں پارٹی ، اپوزیشن لیڈران ، پالیسی ایکسپرٹس وغیرہ حصہ لے رہے ہیں ۔

پروگرام میں شامل ائیر چیف مارشل ایس کرشنا سوامی نے کہا کہ ہم ملک کے کچھ لوگوں کے لئے ہر دن جنگ کی حالت میں رہتے ہیں ۔ نوشیرہ کے لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ ایک جنگ ہے ۔ ائیر چیف مارشل نے مزید کہا کہ ہم یہاں صرف ہم صرف یوم جمہوریہ کی پریڈ کرنے اور اڑان بھرنے کیلئے نہیں ہیں ، ہم طاقتور ملک ہیں ۔

Loading...

اس موقع پر ڈی ایس ہوڈا نے کہا کہ ملک کی سرکاروں کو سرحد کے معاملہ پر سخت قدم اٹھانا پڑے گا ۔ جو بھی حکومت اقتدار میں آئے گی ، اسے ان سب معاملات سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے ۔ جب تک پاکستان پر لگاتار دباو نہیں بنے گا ، مجھے نہیں لگتا کہ اس کا رویہ بدلے گا ۔ ایجنڈہ انڈیا میں لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایک ائیر اسٹرائیک سے پاکستان کا رویہ نہیں بدلے گا ۔

Loading...