ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایجنڈہ انڈیا : قومی سلامتی پر قومی پالیسی ہونی چاہئے نہ کہ سیاست : کپل سبل

سبل نے کہا کہ قومی مفاد اور قومی سلامتی دونوں کافی الگ ہیں ۔ قومی سلامتی پر قومی پالیسی ہونی چاہئے نہ کہ سیاست ۔

  • Share this:
ایجنڈہ انڈیا : قومی سلامتی پر قومی پالیسی ہونی چاہئے نہ کہ سیاست : کپل سبل
ایجنڈہ انڈیا : قومی سلامتی پر قومی پالیسی ہونی چاہئے نہ کہ سیاست : کپل سبل

کانگریس پارٹی کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل اتوار کو نیوز 18 کے پروگرام ایجنڈہ انڈیا میں شامل ہوئے ۔ قومی مفاد اور قومی سلامتی کے سوال پر کپل سبل نے کہا کہ قومی مفاد اور قومی سلامتی دونوں کافی الگ ہیں ۔ بات چیت آگے بڑھاتے ہوئے سبل نے کہا کہ قومی سلامتی پر قومی پالیسی ہونی چاہئے نہ کہ سیاست ۔


انہوں نے مزید کہا کہ دفاع کے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ وہیں اگر دیگر چیزیں دیکھی جائیں تو سبھی اداروں پر بی جے پی نے اپنا قبضہ کرلیا ہے خواہ وہ سی بی آئی ہی کیوں نہ ہو۔


اس دوران وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کپل سبل نے سوال کیا کہ گرداس پور حملے کے وقت کیا چوکیدار سورہا تھا ؟ یہاں صرف سرجیکل اسٹرائیک پر ہی بات کیوں ؟ ۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ اس ملک میں نہ کوئی ایجوکیشن کی بات کرتا ہے نہ کوئی آلودگی کی بات کرتا ہے اور نہ ہی صحت کی بات ہوتی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ جب کوئی بچہ بڑا ہوتا ہے تو اس کو روزگار ملنی چاہئے ، کوئی روزگار کی بات نہیں کرتا ۔ بات صرف ہوتی ہے بالاکوٹ میں کیا ہوا اور ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کردی ۔ سرجیکل اسٹرائیک کرنی ہی ہے تو سب سے پہلے غریبی اور بے روزگاری پر سرجیکل اسٹرائیک کرو ۔
First published: Mar 31, 2019 07:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading