ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایجنڈہ انڈیا : خود ضمانت پر باہر ہیں "چوکیدار" کو چور کہنے والے راہل گاندھی : نرملا سیتا رمن

راہل گاندھی پر نشانہ سادھتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اگر آپ ایک سیٹ سے الیکشن جیت ممبر پارلیمنٹ بنتے ہیں اور آپ نے اس کیلئے کام بھی کیا ہے تو دوسری سیٹ سے الیکشن لڑنے کی کیا ضرورت ہے ۔

  • Share this:
ایجنڈہ انڈیا : خود ضمانت پر باہر ہیں
خود ضمانت پر باہر ہیں چوکیدار کو چور کہنے والے راہل گاندھی : نرملا سیتا رمن

نیٹ ورک 18 اتوار کو نیوز 18 ایجنڈہ کی میزبانی کررہا ہے ۔ اس کانکلیو میں وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے نے کہا کہ ہم صرف بیٹھ کر پاکستان کو برا کرتے ہوئے دیکھ نہیں سکتے ۔ پاکستان پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا ہے ۔ پاکستان لگاتار بارڈر سیکورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔ ہم اس کو برداشت نہیں کرسکتے ۔ بی جے پی کے لیڈر ائیر اسٹرائیک کا نہیں اس کو لے کر کئے گئے فیصلے کی حمایت کررہے ہیں ، اس میں کوئی بھی برائی نہیں ہے۔


نرملا سیتا رمن نے کہا کہ کپل سبل نے اس اسٹیج پر کئی معاملات کو لے کر بی جے پی پر سوال اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے راہل گاندھی پر کہا کہ وہ سوچتے ہیں کہ جو وہ کہیں گے عوام مان لیں گے ۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہے ۔ راہل گاندھی جو کہتے ہیں چوکیدار چور ہیں وہ خود ضمانت پر باہر ہیں ۔ چوکیدار کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ٹوپی پہنیں ، سیٹی بجائیں ۔ چوکیدار ہونے کا مطلب ہے کہ ہم قومی معاملات کو لے کر محتاط رہیں ۔ ہم نے بدعنوانی سے پاک حکومت دی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ عہدہ سنبھالنے کا موقع ملا ۔ اس عہدہ کا حلف لینے کے بعد سے مجھے بڑی ذمہ داری کا تجربہ ہوتا ہے ۔ میں خوش قسمت ہوں کہ لملک کی فوج میں اس طرح کے بہادر جوان ہیں ۔


راہل گاندھی پر نشانہ سادھتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اگر آپ ایک سیٹ سے الیکشن جیت ممبر پارلیمنٹ بنتے ہیں اور آپ نے اس کیلئے کام بھی کیا ہے تو دوسری سیٹ سے الیکشن لڑنے کی کیا ضرورت ہے ۔

سیتا رمن نے مزید کہا کہ ہم نے بدعنوانی سے پاک حکومت دی ہے ۔ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کیلئے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا ہے ، لیکن اس کی بنیاد کیا ہے ؟ کیا ان کے پاس کوئی ثبوت ہے ؟ ایک غیر سیاسی معاملہ میں راہل گاندھی خود ہی ضمانت پر باہر ہیں ۔
First published: Mar 31, 2019 09:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading