ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایجنڈہ انڈیا : 200 نہیں 300 کے پار ، پھر اس مرتبہ مودی سرکار : پرکاش جاوڑیکر

لوک سبھا انتخابات میں جیت کو لے کر پوچھے گئے سوالپر پرکاش جاوڑیکر نے کہا کہ ہم 300 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے جبکہ کانگریس لیڈر منیش تیواری نے کہا کہ اس مرتبہ ہوا بدل رہی ہے اور حکومت بدلنے والی ہے ۔

  • Share this:
ایجنڈہ انڈیا : 200 نہیں 300 کے پار ، پھر اس مرتبہ مودی سرکار : پرکاش جاوڑیکر
منیش تیواری اور پرکاش جاوڑیکر

نیٹ ورک 18 اتوار کو نیوز 18 ایجنڈہ کی میزبانی کررہا ہے ۔ کانکلیو میں لگاتار پلوامہ حملے اور ملک کی سیکورٹی سے وابستہ کئی سوالات کئے گئے جہاں بی جے پی لیڈر اور وزیر پرکاش جاوڑیکر نے کہا کہ ہم نے کبھی سیاست نہیں کہ ہم صرف قوت ارادی کی بات کرتے ہیں ۔ ہم نے صرف ایکشن لیا جوکہ گزشتہ سرکار لینے میں ناکام رہی ۔


وہیں کانگریس ترجمان منیش تیواری نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے ہوئی اسٹرائیک پر ہم نے کوئی بھی سوال نہیں کیا ۔ پھر انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی کی طرف سے یہ بیان آیا کہ ہماری اسٹرائیک میں پاکستان کے 300 دہشت گرد مارے گئے ۔ سیاست تب تک نہیں ہوئی جب تک بی جے پی کے لیڈروں نے ایسے نمبر بتانا شروع نہیں کئے ۔


اس موقع پر لوک سبھا انتخابات میں جیت کو لے کر بھی سوال پوچھا گیا ، جس پر پرکاش جاوڑیکر نے کہا کہ ہم 300 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے جبکہ کانگریس لیڈر منیش تیواری نے کہا کہ اس مرتبہ ہوا بدل رہی ہے اور حکومت بدلنے والی ہے ۔


اس کے بعد جاوڑیکر نے کہا کہ پورا پاکستان ، ہندوستان کے اس قدم سے بوکھلا گیا سب حالات سامنے آگئے ۔ مسعود اظہر کا بھائی بھی نقصان بتارہا ہے ۔ ایسے میں کتنے مرے ، اس کا اندازہ لگانے کے کئی طریقے ہیں ۔

وہیں جب منیش تیواری سے سوال کیا گیا کہ جس طرح کے بیانات کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے دئے ، خواہ وہ نوجوات سنگھ سدھو ہوں یا کوئی اور یہ کیوں ہوتا ہے ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ سیاست کے الگ منچ ہوتے ہیں ، لیکن نیشنل وار میموریل پر سیاسی بیان دے کر اس اسٹیج کو اتنی عزت نہیں دی گئی ۔ بات چیت آگے بڑھاتے ہوئے منیش تیواری کہتے ہیں کہ پلوامہ حملے کے بعد جب وزیر اعظم مودی نے عوامی ریلی کی تو انہوں نے اس حملے پر کوئی بات نہیں کی ۔
First published: Mar 31, 2019 07:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading