உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایجنڈہ انڈیا کانکلیو: کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا : قومی سلامتی پر سوال کیوں نہ پوچھیں

    ایجنڈہ انڈیا کانکلیو: کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا : قومی سلامتی پر سوال کیوں نہ پوچھیں

    ایجنڈہ انڈیا کانکلیو: کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا : قومی سلامتی پر سوال کیوں نہ پوچھیں

    کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے شہادت پر سیاست کیوں ؟ کے سوال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ اس پر سیاست کون کررہا ہے ، فوج کی بہادری کے پیچھے چھپ کر اپنی سیاست کون کررہا ہے ۔

    • Share this:
      نیٹ ورک 18 اتوار کو نیوز 18 ایجنڈہ کی میزبانی کررہا ہے ۔ ایجنڈہ انڈیا کانکلیو شروع ہوگیا ہے ۔ اس پروگرام میں ماہرین اپنا انتخابی ایجنڈہ بتائیں گے ۔ اس میں سیاست ، ترقی اور قومی سلامتی پر بھی بات ہوگی ۔ الیکشن سے وابستہ سوالات کے جواب بھی تلاش کئے جائیں گے ۔ اس کانکلیو میں حکمراں پارٹی ، اپوزیشن لیڈران ، پالیسی ایکسپرٹس وغیرہ حصہ لے رہے ہیں ۔

      پروگرام میں شامل کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے شہادت پر سیاست کیوں ؟ کے سوال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ اس پر سیاست کون کررہا ہے ، فوج کی بہادری کے پیچھے چھپ کر اپنی سیاست کون کررہا ہے ۔

      اس موقع پر سرجیوالا نے مزید کہا کہ پلوامہ میں ایک کار آکر ہمارے جوانوں پر حملہ کرتی ہے ، تو کیا اس پر سوال نہیں پوچھے جانے چاہئے ، کیا قومی سلامتی اور ایجنسیوں کی ناکامی نہیں ہے۔ یہ سوالات پوچھے جانے چاہئیں کیونکہ یہ سوالات ضروری ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہیدوں کی تصویر لگاکر وزیر زعظم ریلی کرتے ہیں تو کیا یہ سیاست نہیں ہے ۔ ایسی سیاست ہم نہیں وہ کرتے ہیں ۔

      راہل گاندھی سے الیکشن لڑنے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امیٹھی کے ساتھ رشتہ سیاسی نہیں ہے ، یہ ذاتی ہے ہم کسی خاص سیٹ کیلئے نہیں ، بلکہ ہر سیٹ پر الیکشن لڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیراملیٹری فورس کو شہید کا درجہ دیا جانا چاہئے یا نہیں ، اس پر کوئی قدم نہیں اٹھارہا ہے ، ہمیں بات چیت کرنی ہوگی ۔
      First published: