ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

News18- Byju's Young Genius: اسٹیون ہیں دنیا کے سب سے چھوٹے Drummer ، بجلی کی رفتار سے بجاتے ہیں میوزک

میوزک ٹیلنٹ سے بھرپور اسٹیون سیموئل نے اتنی کم عمر میں ہی موسیقی کی دنیا کے لیجنڈ اے آر رحمان کو اپنا مداح بنا رکھا ہے ۔ وہ دربوکا ، مردنگم اور طبلہ جیسے کئی میوزک آلات بجاتے ہیں ۔

  • Share this:
News18- Byju's Young Genius: اسٹیون ہیں دنیا کے سب سے چھوٹے Drummer ، بجلی کی رفتار سے بجاتے ہیں میوزک
اسٹیون سیموئل ۔ تصویر : Facebook/@stevensamuelofficial

نئی دہلی : ملک کے ہنرمند بچوں سے ناظرین کو متعارف کرواہے News18- Byju's Young Genius سیریز میں 30 جنوری کو آپ کی ملاقات اسٹیون سیموئلس سے ہوئی ۔ اسٹیون کو دنیا کا سب سے چھوٹا اور سب سے تیز رفتار سے ڈرم بجانے والا بچہ مانا جاتا ہے ۔ اسٹیون صرف ڈرم ہی نہیں بلکہ کئی دیگر خاص آلات بھی بجاتے ہیں ، لیکن وہ کہتے ہیں کہ انہیں ڈرم بجانے میں مہارت حاصل ہے ۔


اسٹیون سیموئل کی میوزک کے تئیں اتنی دیوانگی ہے کہ اس نے صرف بارہ سال کی عمر میں ہی اپنا بینڈ تیار کرلیا ۔ وہ لندن کے ٹرینیٹی کالج سے گریڈ 8 ڈرم کا امتحان پورا کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر ہیں ، جن کا ریکارڈ اسکور 91/100 ہے ۔ اتنا ہی نہیں صرف 14 سال کی ہی عمر میں اسٹیون ایک بڑی میوزک کمپنی کے برانڈ امبیسڈر بھی ہیں ۔ وہ ڈرم کے کافی شوقین ہیں ۔


میوزک ٹیلنٹ سے بھرپور اسٹیون سیموئل نے اتنی کم عمر میں ہی موسیقی کی دنیا کے لیجنڈ اے آر رحمان کو اپنا مداح بنا رکھا ہے ۔ وہ دربوکا ، مردنگم اور طبلہ جیسے کئی میوزک آلات بجاتے ہیں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اس سبھی چیزوں میں صرف صرف ڈرم کو ہی کیوں منتخب کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ جھے ریدم سے بے انتہا پیار ہے اور ہر ہارٹ بیٹ ریدم ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرم سے ملنے والی توانائی انہیں کافی پسند ہے ۔




بائیجوس ینگ جینیس ، نیٹ ورک 18 کی نئی پہل ہے ، جس میں ناظرین کے سامنے ملک بھر کے ہنرمند بچوں کو لایا جاتا ہے ۔ 23 جنوری کے ایپی سوڈ میں ناظرین نے چھوٹی پیلییونٹولاجسٹ شویتا بیجو اور ایتھیلیٹ پوجا بشنوئی کو دیکھا تھا جبکہ شروعاتی ایپی سوڈ میں پیانو ماسٹر لڈین نادسورم اور ہیومن ایٹلس کہی جانے والی میگھالی مالویکا سے روبرو ہوئے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 02, 2021 11:28 AM IST