ہوم » نیوز » وطن نامہ

News18- Byju's Young Genius: کوڈنگ ماسٹر ہیں پانچویں کلاس کے انوبرت سرکار ، بناچکے ہیں 9 ایپس

ونڈر کڈ انوبرت سرکار (Anubrata Sarker) مغربی بنگال کے چھوٹے سے شہر علی دوار پور سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اب تک نو شاندار ایپس تیار کئے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ پلے اسٹور کے مشہور ایپ میٹ کے ڈیولپر بھی سرکار ہی ہیں ۔

  • Share this:
News18- Byju's Young Genius: کوڈنگ ماسٹر ہیں پانچویں کلاس کے انوبرت سرکار ، بناچکے ہیں 9 ایپس
News18- Byju's Young Genius: کوڈنگ ماسٹر ہیں پانچویں کلاس کے انوبرت سرکار ، بناچکے ہیں 9 ایپس

ان دنوں چھوٹے بچوں کا کمپیوٹر اور موبائل کے تئیں رجحان رکھنا عام بات ہے ۔ حالانکہ زیادہ تر چھوٹے بچے ان کا استعمال گیمنگ کیلئے کرتے ہیں ، لیکن مغربی بنگال کے انوبرت سرکار کی بات الگ ہے ۔ سرکار 30 جنوری کو ٹیلی کاسٹ ہوئے News18- Byju's Young Genius کے تیسرے ایپی سوڈ میں نظر آئے ۔ پانچویں جماعت میں پڑھنے والے انوبرت سرکار نے چھوٹی سی عمر میں ہی کوڈنگ کی باریکیاں سیکھ کر کئی شاندار ایپس بنائے ہیں ۔


ونڈر کڈ انوبرت سرکار مغربی بنگال کے چھوٹے سے شہر علی دوار پور سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اب تک نو شاندار ایپس تیار کئے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ پلے اسٹور کے مشہور ایپ میٹ کے ڈیولپر بھی سرکار ہی ہیں ۔ انہوں نے کوڈنگ جیسی مشکل چیز کو بھی کسی ایکسپرٹ کی مدد کے بغیر سیکھا ہے ۔ سرکار نے اپنے اندر یہ ہنر لائبریری کی کتابوں اور آن لائن کلاسیز کے ذریعہ سیکھا ۔




انگریزی ویب سائٹ ملینیم پوسٹ سے بات چیت میں ان کے والد کوشک سرکار نے بتایا تھا کہ چھوٹی عمر سے ہی میں نے پایا کہ اس کو کمپیوٹر سے کافی پیار ہے ۔ میں نے اس پر کام کرنے کے سلسلہ میں غور کیا اور اس کی حوصلہ افزائی کی ۔ سرکار کے والد نے ہی سمپل ریجنگ ، لاجک ، میٹنل ایبلیٹی اور کوڈنگ سکھانا شروع کردیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس کو ٹھیک سے سمجھنے لگا تھا ، جلد ہی اس نے ایپس بنانے شروع کردئے تھے ۔ یہاں تک کہ گوگل نے بھی اس کے چھ ایپس کو قبول کرلیا ۔



بائیجوس ینگ جینیس ، نیٹ ورک 18 کی نئی پہل ہے ، جس میں ناظرین کے سامنے ملک بھر کے ہنرمند بچوں کو لایا جاتا ہے ۔ 23 جنوری کے ایپی سوڈ میں ناظرین نے چھوٹی پیلییونٹولاجسٹ شویتا بیجو اور ایتھیلیٹ پوجا بشنوئی کو دیکھا تھا جبکہ شروعاتی ایپی سوڈ میں پیانو ماسٹر لڈین نادسورم اور ہیومن ایٹلس کہی جانے والی میگھالی مالویکا سے روبرو ہوئے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 02, 2021 11:07 AM IST