News18- Byju's Young Genius: اوڈیشی ڈانس میں ماہر ہے 10 سال کی شرینکا پروہت ، راجکمار راو بھی ہیں فین
News18- Byju's Young Genius: اوڈیشی ڈانس میں ماہر ہے 10 سال کی شرینکا پروہت ، راجکمار راو بھی ہیں فین
شرینکا بتاتی ہے کہ اس نے دو سال نو مہینے کی عمر میں اپنی پہلی ڈانس پرفارمنس دی تھی ۔ شرینکا کہتی ہے کہ اس کو اسٹیج پر ڈانس کرنے سے بالکل بھی ڈر نہیں لگتا ہے ۔ وہ اس کو کھیل کے میدان جیسا سمجھتی ہے ۔
موسیقی کی دھن پر تھرکتے بچے تو آپ نے دیکھ ہی ہوں ۔ بچے اپنی پسند کے میوزک پر ڈانس کرتے ہیں اور لوگوں کا دل جیت لیتے ہیں ۔ لیکن بچوں کا کلاسیکی رقص میں ماہر ہونا کوئی عام بات نہیں ہے ۔ کلاسیکی رقص کے ایک ایک ایکسپریشن اور اشاروں کو جیوں کا تیوں پیش کرنا بڑوں کیلئے بھی مشکل بھرا کام ہوتا ہے ۔ ایسے میں چھوٹے بچوں کیلئے تو یہ مزید ٹیڑھی کھیر ہے ۔ لیکن 10 سال کی شرینکا پروہت کے ساتھ ایسا نہیں ہے ۔ شرینکا چھ فروری کو ٹیلی کاسٹ ہوئے ۔۔۔۔ کے ایپی سوڈ میں نظر آئی ۔ 10 سال کی شرینکا اوڈیشی ڈانسر ہے اور اس کے ڈانس کے اداکار راجکمار راو اور ملکا سارابھائی بھی مرید ہیں ۔
شرینکا بتاتی ہے کہ اس نے دو سال نو مہینے کی عمر میں اپنی پہلی ڈانس پرفارمنس دی تھی ۔ وہ بتاتی ہے کہ اپنی پہلی پرفارمنس کے دوران وہ ڈائپر پہنے ہوئی تھی ۔ شرینکا کہتی ہے کہ اس کو اسٹیج پر ڈانس کرنے سے بالکل بھی ڈر نہیں لگتا ہے ۔ وہ اس کو کھیل کے میدان جیسا سمجھتی ہے ۔ راجکمار راو شرینکا کے بارے میں کہتے ہیں کہ جب وہ اوڈیشی ڈانس کیلئے ڈریس پہن لیتی ہے تو وہ بالکل الگ لڑکی ہوتی ہے ۔ ملکا سارا بھائی شرینکا کیلئے کہتی ہیں کہ میں چاہتی ہوں کہ شرینکا کو دیکھ کر مزید ایک لاکھ شرینکا پیدا ہوں ۔
بائیجوس ینگ جینیس ، نیٹ ورک 18 کی نئی پہل ہے ، جس میں ناظرین کے سامنے ملک بھر کے ہنرمند بچوں کو لایا جاتا ہے ۔ 30 جنوری کے ایپی سوڈ میں ناظرین پانچویں جماعت میں پڑھنے والے کوڈنگ ماسٹر انوبرت سرکار سے روبر ہوچکے ہیں ۔ اس سے پہلے 23 جنوری کو براڈکاسٹ ہوئے ایپی سوڈ میں ناظرین نے اشویتا بیجو اور پوجا بشنوئی کو دیکھا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔