உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    News18 Chaupal میں مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت بولے- وزیر اعظم مودی جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں

    مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا- وزیر اعظم مودی جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں

    مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا- وزیر اعظم مودی جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں

    News18 Chaupal: راجستھان کی سیاست پر مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت (Gajendra Singh Shekhawat) نے کہا، ’راجستھان میں اشوک گہلوت کو جادوگر کہتے ہیں اور جادوگر اسی کو کہتے ہیں، جو خوف پیدا کرکے جو چیز نہیں ہے، اسے دکھا دے۔ میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کام کرتی ہوں۔ مودی جو کچھ کہتے ہیں، وہ کرکے دکھاتے ہیں، نہ کہ خوف پیدا کرتے ہیں‘۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بی جے پی لیڈر اور مرکزی آبی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت (Gajendra Singh Shekhawat) جمعرات کو کے ’جل شکتی‘ سیشن میں شامل ہوئے۔ اس دوران بی جے پی لیڈر نے کہا، ’پانی بحران پوری دنیا کے سامنے بڑا چیلنج ہے۔ ہندوستان میں دنیا کی 18 فیصد آبادی ہے، لیکن پینے کا پانی صرف چار فیصد کے پاس ہے اور کلائمیٹ چینج (ماحولیاتی تبدیلی) کی وجی سے ہندوستان کے سامنے بڑا چیلنج ہے‘۔ انہوں نے کہا، ’ملک میں 19 کروڑ دیہی رہائش گاہ ہیں۔ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ 2024 تک ہر گھر کو پینے کا پانی ملے گا۔ کیجریوال نے گزشتہ انتخابات سے پہلے بھی جمنا ندی کو صاف کرنے کا وعدہ کا کیا تھا۔ اسٹیج پر وعدے کرنا اور انہیں بھول جانا کچھ لوگوں کی فطرت اور عادت بن گئی ہے۔

      گنگا صفائی پر گجیندر شیخاوت نے کہی یہ بات

      گنگا صفائی مہم پر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا، ’گنگا کی صفائی اور گنگا کی پاکیزگی کا سوال ہمارے دادا اور پردادا کے زمانے کا ہے اور آئندہ بھی رہے گا کیونکہ یہ ایک مسلسل عمل ہے۔ سال 2014 سے پہلے دہلی میں کیجریوال حکومت نے سیویج کے لئے جن پروجیکٹس کا وعدہ کیا تھا، ان میں ایک بھی پورا نہیں ہوا۔ جمنا کو صاف رکھنے کے لئے جتنے پروجیکٹ شروع کئے، ان پر مقررہ وقت کے حساب سے کم نہیں ہوا‘۔

      انہوں نے کہا، ’گاوں- قصبوں میں پانی کے لئے لمبی لائن لگانے میں کتنا وقت اور محنت لگتا ہے، اس پر سروے تو نہیں ہوا، لیکن ان کی تکلیف ختم کرنے کے لئے وزیر اعظم مودی نے جل جیون مشن کی شروعات کی۔ جبکہ پانی ریاست کا موضوع ہوتا ہے۔ 15 اگست 2019 کو اعلان ہوا اور 22 دسمبر کو جل جیون مشن کی گائڈ لائن جاری کردی گئی‘۔

      وزیر اعظم مودی جو کہتے ہیں، وہ کرکے دکھاتے ہیں، خوف نہیں پیدا کرتے: شیخاوت

      راجستھان کی سیاست پر مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا، ’راجستھان میں اشوک گہلوت کو جادوگر کہتے ہیں اور جادوگر اسی کو کہتے ہیں، جو خوف پیدا کرکے جو چیز نہیں ہے، اسے دکھا دے۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کام کرتا ہوں۔ مودی جو کہتے ہیں، وہ کرکے دکھاتے ہیں۔ نہ کہ خوف پیدا کرتے ہیں‘۔ شیخاوت نے کہا، ’ہندو اور ہندتوا، ایک مذہب اور ایک زندگی کا طریقہ ہے۔ مذہب کی بنیاد پر سیاست کرنا نہ تو بی جے پی میں کبھی تھا، نہ ہے اور نہ کبھی رہے گا۔ کچھ ٹیم، جنہیں عوام سے مسترد کردیا ہے، وہ اس کا سہارا لے رہے ہیں۔ سال 2014 کے بعد ملک کی سیاست میں صرف ترقی ہی اندازہ کرنے کی ایک بنیاد ہے۔ متھرا اور کاشی کی بات جو کر رہے ہیں، انہیں سے سوال کیا جائے تو بہتر رہے گا‘۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: