ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Exclusive: انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل نے کہا- پاکستانی ٹیرر ماڈیول میں ڈی کمپنی کا ہاتھ نہیں

Pak Terror Module Busted: اترپردیش اے ٹی ایس اور دہلی پولیس کی اسپیشل کی ٹیم نے مشترکہ مہم چلاکر ٹیرر ماڈیول کے 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ہندوستان میں حملہ کرنے کی سازش کرنے کے معاملےمیں انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کا کنکشن بھی سامنے آیا ہے۔ حالانکہ انڈر ورلڈ گروپ نے اسے مسترد کردیا ہے۔

  • Share this:
Exclusive: انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل نے کہا- پاکستانی ٹیرر ماڈیول میں ڈی کمپنی کا ہاتھ نہیں
Exclusive: انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل نے کہا- پاکستانی ٹیرر ماڈیول میں ڈی کمپنی کا ہاتھ نہیں

نئی دہلی: اترپردیش اے ٹی ایس اور دہلی پولیس کی اسپیشل کی ٹیم نے مشترکہ مہم چلاکر ٹیرر ماڈیول کے 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ہندوستان میں حملہ کرنے کی سازش کرنے کے معاملے میں انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کا کنکشن بھی سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کو داود ابراہیم کا بھائی انیس ابراہیم ہر طرح کی مدد فراہم کر رہا تھا۔ اب ڈی کمپنی کے سی ای او اور انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ چھوٹا شکیل نے کہا کہ ڈی کمپنی میں کوئی دہشت گرد نہین ہے۔ وہ گینگسٹر سے جنگ لڑتے ہیں۔


پاکستانی ٹیرر ماڈیول میں داود ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کے ملوث ہونے کے سوال پر چھوٹا شکیل نے کہا کہ ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ایجنسیوں کا کام جانچ کرنا ہے۔ چھوٹا شکیل نے مزید بتایا کہ ڈی کمپنی دہشت گردانہ واردات میں شامل نہیں ہوتی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں سے دو کو پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کے ذریعہ ٹریننگ دینے اور باقی کا کام انیس کے ذریعہ کرنے کے سوال پر چھوٹا شکیل نے کہا کہ دہشت گردی سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس کے سب سے اچھے رشتے ہیں۔


 موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گردوں کے پیچھے داود ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کے بھی اہم کردار سامنے آنے کی بات کہی گئی ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھی اس میں شامل بتائی جارہی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گردوں کے پیچھے داود ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کے بھی اہم کردار سامنے آنے کی بات کہی گئی ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھی اس میں شامل بتائی جارہی ہے۔


چھوٹا شکیل نے یہ بھی کہا کہ اسے اس حادثہ کے بارے میں خبر کے ذریعہ جانکاری ملی۔ اس کے گروپ میں یہ جانکاری نہیں تھی۔ دہلی پولیس اسپیشل سیل اور یوپی اے ٹی ایس نے جن 6 مشتبہ دہشت گردوں کو پریاگ راج سے گرفتار کیا ہے، ان سے پوچھ گچھ کے دوران ایک بڑا انکشاف ہوا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہشت گردوں کے پیچھے داود ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کے بھی اہم کردار سامنے آنے کی بات کہی گئی ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھی اس میں شامل بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گرفتار کئے گئے 6 دہشت گردوں میں سے دو نے پاکستان میں ٹریننگ لی ہے اور اس کا پورا انتظام آئی ایس آئی اور انڈر ورلڈ ڈان کی طرف سے کیا گیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 15, 2021 11:24 AM IST