உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایگزٹ پولس 2019 : مہاراشٹر میں اور ہریانہ میں پھر بی جے پی حکومت ، کانگریس کو بڑا جھٹکا

    نیوز 18- اپسوس کے ایگزٹ پول کے مطابق مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا اتحاد کو واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے ۔ این ڈی اے کے کھاتہ میں 288 میں سے 243 سیٹیں جاتی نظر آرہی ہیں تو وہیں یو پی اے صرف 41 پر سمٹتی دکھ رہی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • | October 21, 2019, 23:47 IST
    facebookTwitterLinkedin
    LAST UPDATED 3 YEARS AGO

    AUTO-REFRESH

    HIGHLIGHTS

    18:43 (IST)

    نیوز 18 – اپسوس ایگزٹ پول کے مطابق این سی پی کے سینئر لیڈر اجیت پوار کو بھی بی جے پی کے امیدوار سے سخت مقابلہ کا سامنا ہے اور ان کی جیت بھی مشکل ہے ۔


    18:43 (IST)

    نیوز 18 – اپسوس کا ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے ایگزٹ پول


    18:42 (IST)

    نیوز 18 – اپسوس کا مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے ایگزٹ پول


    20:18 (IST)

    نیوز 18 – اپسوس ایگزٹ پول کے مطابق این سی پی کے سینئر لیڈر اجیت پوار کو بھی بی جے پی کے امیدوار سے سخت مقابلہ کا سامنا ہے اور ان کی جیت بھی مشکل ہے ۔

    19:56 (IST)

    نیوز 18 – اپسوس کا ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے ایگزٹ پول

    19:33 (IST)

    نیوز 18 – اپسوس کا مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے ایگزٹ پول

    19:31 (IST)

    پول آف پولس : ہریانہ میں اگر چار ایگزٹ پولس کے اوسط کو دیکھیں تو بی جے پی کو 90 سیٹوں والی اسمبلی میں 63 سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے جبکہ کانگریس 16 سیٹوں پر سمٹ کر رہ جائے گی ۔ وہیں دیگر کے کھاتہ میں 12 سیٹیں جاتی نظر آرہی ہیں ۔

    19:2 (IST)

    پول آف پولس : مہاراشٹر میں چھ ایگزٹ پولس کے اوسط کو اگر دیکھیں تو بی جے پی اور شیوسینا اتحاد کو 213 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس اور این سی پی اتحاد 61 سیٹوں پر سمٹ سکتا ہے ۔ ایم آئی ایم اور وی بی اے سمیت دیگر پارٹیوں کے کھاتہ میں 14 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔

    19:0 (IST)

    ری پبلک – جن کی بات ہریانہ ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں بی جے پی 52 سے 63 سیٹوں پر جیت حاصل کرسکتی ہے ۔ وہیں کانگریس کے کھاتہ میں 15 سے 19 سیٹیں جبکہ دشینت چوٹالہ کی پارٹی جے جے پی پانچ سے 9 سیٹوں پر جیت درج کرسکتی ہے ۔ آئی این ایل ڈی کو صفر سے ایک سیٹ مل سکتی ہے ۔ جبکہ دیگر 7 سے 9 سیٹیں جیت سکتی ہیں ۔

    18:51 (IST)

    اے بی پی نیوز ایگزٹ پولس کے مطابق مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا کو 204 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ این سی پی اور کانگریس اتحاد کے کھاتہ میں 69 سیٹیں جاتی نظر آرہی ہیں ۔ دیگر پارٹیاں 15 سیٹوں پر جیت حاصل کرسکتی ہیں ۔

    مہاراشٹراورہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے آج ووٹ ڈالے گئے ۔ ووٹنگ کے بعد مختلف ایگزٹ پولس آئے ہیں ، جس میں مہاراشٹر اور ہریانہ دونوں میں بی جے پی کی حکومت بننی نظر آرہی ہے ۔  نیوز 18- اپسوس کے ایگزٹ پول کے مطابق مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا اتحاد کو واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے ۔ این ڈی اے کے کھاتہ میں 288 میں سے 243 سیٹیں جاتی نظر آرہی ہیں تو وہیں یو پی اے صرف 41 پر سمٹتی دکھ رہی ہے ۔ وہیں ہریانہ میں بی جے پی کو 75 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کے کھاتہ میں  صرف 10 سیٹیں جاتی نظر آرہی ہیں ۔ علاوہ ازیں اگر دیگر ایجنسیوں کے ایگزٹ پولس کو بھی دیکھیں تو ان دونوں ریاستوں میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے ۔ لائیو دیکھنے کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں ۔