نئی دہلی : نیٹ ورک 18 نے نئی دہلی کے تاج پیلیس میں 29 سے 30 مارچ تک اپنے مارکی لیڈر شپ کنکلیو 'رائزنگ انڈیا سمٹ' کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا تھا۔ اس دو روزہ کنکلیو میں مودی سرکار کے وزرا ، لیڈروں سمیت سیاست، فنون لطیفہ، کھیل، کاروبار اور تعلیم کی دنیا کے کئی بڑے ناموں نے شرکت کی ۔ اس کنکلیو کے دوران نیوز 18 نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر اور انسٹاگرام کے ذریعے مختلف مسائل پر ایک آن لائن سروے کیا تھا اور ناظرین سے جواب دینے اور ووٹ دینے کو کہا تھا ۔ اب عوام نے ان سوالات کے جوابات دے دئے ہیں۔
اس سروے میں نیوز 18 نے لوگوں سے ایک سوال پوچھا تھا کہ 'کیا پچھلی ایک دہائی کے دوران ہندوستان کے بارے میں دنیا کا تاثر بدلا ہے؟' اس کے جواب میں لوگوں نے اپنی الگ الگ رائے دی ہے۔ انسٹاگرام پر 75 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ 'جی ہاں، گزشتہ ایک دہائی میں دنیا میں ہندوستان کی شبیہ بہت بہتر ہوئی ہے'۔ ساتھ ہی 25 فیصد لوگوں کی رائے اس سے مختلف ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ گزشتہ دہائی میں دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔
وہیں ٹویٹر پر اسی سوال کے جواب میں 69.80 فیصد لوگوں کا ماننا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں میں دنیا میں ہندوستان کی ساکھ بڑھی ہے۔ دوسری طرف 30.20 فیصد لوگوں کی رائے تھی کہ پچھلی ایک دہائی کے دوران دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔
نیوز18 رائزنگ انڈیا سمٹ 2023 کا پرزنٹیشن پوناوالا فنکارپ کے ذریعہ، ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ساجھیداری میں، آر آئی ایل ، ڈیجیٹل پارٹنر ہیولس اور سوشل انوویشن پارٹنر ایم تھری ایم فاونڈیش کے تعاون سے ہوا ۔ ملک اور دنیا کی معزز اور اپنے شعبے میں مہارت رکھنے والی شخصیات 'رائزنگ انڈیا سمٹ' کے پلیٹ فارم پر جمع ہوتی ہیں اور ہندوستان کی ترقی کے بارے میں اپنے خیالات اور وژن شیئر کرتی ہیں۔
اس مرتبہ 'رائزنگ انڈیا سمٹ' کے دوران 'دی ہیروز آف رائزنگ انڈیا' کے موضوع پر بھی توجہ مرکوز کی گئی، جس کا مقصد ہندوستانیوں کی غیر معمولی کامیابیوں پر روشنی ڈالنا تھا۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آگے بڑھ کر ملک اور معاشرے کے لئے کام کیا۔ نیوز 18 نے سمٹ میں ایسے 20 ہیروز کو مبارکباد پیش کی، جنہوں نے اپنے منفرد حل کے ذریعے نچلی سطح پر اصلاحات کیں اور لوگوں کی زندگیوں کو تبدیلی لائی ۔
'رائزنگ انڈیا سمٹ 2023' کے اختتامی اجلاس کو نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 'من کی بات' پروگرام پر مبنی کافی ٹیبل بک 'دی وائس آف انڈیا: مودی اینڈ ہز ٹرانسفارمیٹیو من کی بات' کا رسم اجرا کیا۔ یہ کافی ٹیبل بک ان لوگوں کے بارے میں ہے، جن کا ذکر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے الگ الگ ایڈیشنز میں کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔