ہوم » نیوز » وطن نامہ

News18 Poll : کورونا نے بدلی سوچ ، 27 فیصد لوگ گھومنے کے حق میں ، لیکن نہیں جانا چاہتے تھئیٹر ، جانئے پورے نتائج

  • Share this:
News18 Poll : کورونا نے بدلی سوچ ، 27 فیصد لوگ گھومنے کے حق میں ، لیکن نہیں جانا چاہتے تھئیٹر ، جانئے پورے نتائج
News18 Poll : کورونا نے بدلی سوچ ، 27 فیصد لوگ گھومنے کے حق میں ، لیکن نہیں جانا چاہتے تھئیٹر ، جانئے پورے نتائج

کورونا وائرس نے لوگوں کو صرف گھروں میں رہنے پر مجبور نہیں کیا ہے بلکہ اس نے لائف اسٹائل کو ہی بدل دیا ہے ۔ رہنے ، کھانے سے لے کر سوچنے کا طریقہ ، سب کچھ بدل گیا ہے ۔ نیوز 18 کے سروے میں لوگوں نے اعتراف کیا کہ ویک اینڈ پر گھومنا ، تھیئیٹر میں فلم دیکھنا یا ہوٹل میں کھانا سب دور کی کوڑی نظر آرہا ہے ۔ نیوز 18 نے 13 زبانوں میں یہ سروے کیا ۔ یہ سروے 21 سے 28 مئی تک کیا گیا ، جس میں تقریبا 50 ہزار لوگوں نے حصہ لیا ۔ اس میں 10 سوالات پوچھے گئے تھے ۔ یہ سروے نیوز 18 کے ساتھ ساتھ منی کنٹرول ، فرسٹ پوسٹ اور سی این بی سی ۔ ٹی وی 18 پر بھی کیا گیا ۔ ہندی زبان بولنے والے لوگوں میں 65 فیصد نے کہا کہ وہ اس سال ٹرین یا ہوئی جہاز سے سفر نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔ وہیں مراٹھی میں 79  فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ اس سال سفر نہیں کرنا چاہتے ۔ ملیالم میں ایسے لوگوں کی تعداد کم ( 36 فیصد ) رہی ، جو 2020 میں سفر نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔


چار میں سے تین لوگ تھیئیٹر نہیں جانا چاہتے


اسی طرح 73  فیصد ہندی زبان بولنے والے اس سال فلم دیکھنے سنیما ہال نہیں جانا چاہتے ۔ 69 فیصد مانتے ہیں کہ وہ باہر جاکر یا باہر سے کھانا منگوانا کم کریں گے اور خود پکائیں گے ۔ وہیں بہت سارے گجراتی اب بھی باہر کا کھانا منگوانا چاہتے ہیں ۔ گجراتی زبان بولنے والے لوگوں میں 49 فیصد لوگوں نے باہر جاکر کھانے یا باہر سے منگوانے کے حق میں اپنا ووٹ کیا ۔


73 فیصد لوگ اجنبی سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے

سروے کے مطابق 73 فیصد ہندی زبان بولنے والے لوگ اجنبیوں سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے ۔ اس معاملہ میں پنجابی الگ ٹریک پر نظر آتے ہیں ۔ 92 فیصد پنجابی زبان بولنے والے اس بات کو لے کر مطمئن نہیں ہیں کہ وہ ہاتھ ملائیں گے یا نہیں ۔ 66 فیصد ہندی زبان بولنے والے مانتے ہیں کہ ڈاکٹر اور نرس سب سے بڑے کورونا واریئرس ہیں ۔ اس سوال کے دیگر متبادل پولیس ، صفائی ملازمین یا دیگر تھے ۔ سبھی زبان میں دیکھا جائے تو بھی ڈاکٹر اور نرس ہی پہلی پوزیشن پر رہے ۔ لوگوں نے دوسرے نمبر پر صفائی ملازمین اور تیسرے نمبر پر پولیس کو رکھا ۔

اب بھی پارٹی کرنے کے حق میں ہیں تمل

سروے میں تمل کے علاوہ پارٹی کرنے کے معاملہ میں کوئی اور پرجوش نظر نہیں آئے ۔ سبھی زبانوں کے زیادہ تر لوگوں نے کہا کہ اس وبا سے پہلے بھی وہ رحم دل تھے اور اب بھی ہیں ۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر زیادہ لوگوں نے نجی گاڑی کو ترجیح دی ہے ۔ سب سے زیادہ 84 فیصد پنجابی اس کے حق میں ہیں ۔ اس کے حق میں سب کم بنگلہ زبان بولنے والے لوگ ہیں ، جس میں صرف 34 فیصد لوگ اس کے حق میں نظر آئے ۔
First published: May 29, 2020 09:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading