News18 Rising India Summit 2023 : جمہوریت میں قانون سے اوپر کوئی نہیں، ہمیں عدالتی نظام پر فخر: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ
جمہوریت میں قانون سے اوپر کوئی نہیں، ہمیں عدالتی نظام پر فخر: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ
News18 Rising India Summit 2023: نائب صدر ہند جگدیپ دھنکھڑ نے نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ 2023 کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا اور اس دوران انہوں نے ہندوستان کی جمہوریت کو دنیا کی بہترین جمہوریت قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت پر دنیا کا کوئی بھی ملک سوال نہیں اٹھا سکتا ۔
نئی دہلی: نائب صدر ہند جگدیپ دھنکھڑ نے نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ 2023 کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا اور اس دوران انہوں نے ہندوستان کی جمہوریت کو دنیا کی بہترین جمہوریت قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت پر دنیا کا کوئی بھی ملک سوال نہیں اٹھا سکتا ۔ نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ہمارے آئینی اداروں کی ریڑھ مضبوط ہے… وہ خود مختار ہیں، ہمیں عدالتی نظام پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں کوئی بھی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ قانون سے بالاتر اور قانون کی گرفت سے باہر ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے ہندوستان کی تاریخ پر فخر کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔
نائب صدرجمہوریہ نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ یہ واقعی ایک اہم پروگرام ہے، جو حقیقی ہیروز پر مرکوز ہے۔ ایونٹ مینجمنٹ ایک شخص کو ایک پوزیشن میں لا سکتا ہے، لیکن ہم حقیقی ہیروز کی بات کر رہے ہیں… ہندوستان کا عروج رک نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ہیروز کے احترام کے طور پرآئیے ہم اپنی تاریخ پر فخر کرنے اور ہندوستانی ہونے پر فخر کرنے کا عہد کریں۔ نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ قومی مفاد سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ جس کافی ٹیبل کی نقاب کشائی کی جائے گی اس کا تھیم کافی موزوں ہے۔ میں اس کا انتخاب کرنے کی ہمت کرنے کیلئے راہل (نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی) کی تعریف کرتا ہوں ۔
نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی من کی بات کامیاب رہی، اس کا لوگوں سے آسان رابطہ رہا ۔ ہم دنیا کی سب سے فعال جمہوریت ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ ہمارے آئینی اداروں کی ریڑھ مضبوط ہے اور وہ خودمختار ہیں۔ ہمیں اپنے عدالتی نظام پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ہمارے پاس ایک موثر حکومت ہے۔ وزیر خارجہ نے ملک اور باہر کے مسائل پر اپنے خیالات کو درست انداز میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہندوستان کی شبیہ کو خراب کرنے کیلئے ایک ناپسندیدہ مہم میں لگے ہوئے ہیں۔ جو لوگ اس مہم میں لگے ہوئے ہیں، انہیں اپنے آپ میں دیکھنا چاہئے۔ میڈیا کو ان من گھڑت اور مذموم مہمات کو بے نقاب کرنا چاہئے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔