ہوم » نیوز » وطن نامہ

News18 Sentimeter : جوانوں کی شہادت کے بعد چین کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ملک کے عوام ، جانئے یہاں!

لداخ میں ہندوستان کے 20 جوانوں کی شہادت کے بعد سے ہی ملک بھر میں چین کے خلاف غصہ ہے ۔ لوگ چین کے سامانوں کے بائیکاٹ کی بات کررہے ہیں ۔ ایسے میں چین کو لے کر ہم نے عوام سے کئی سوالات کئے ، جس کے نتیجے ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ۔

  • Share this:
News18 Sentimeter : جوانوں کی شہادت کے بعد چین کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ملک کے عوام ، جانئے یہاں!
News18 Sentimeter : 20 جوانوں کی شہادت کے بعد چین کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ملک کے عوام ، جانئے یہاں!

مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں ہندوستان کے 20 جوانوں کے شہید ہونے کے بعد دونو ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ اس جھڑپ میں 20 ہندوستانی جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ تقریبا 76 جوان زخمی بھی ہوگئے تھے ۔ چین کی اس حرکت کے بعد سے ہی ملک بھر میں لوگوں میں غصہ ہے ۔ لوگ چین کے سامانوں کے بائیکاٹ کی بات کررہے ہیں ۔ ایسے میں چین کو لے کر ہم نے عوام سے کئی سوالات کئے ، جس کے نتیجے ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ۔ گزشتہ 15 دنوں میں چین کو لے کر ملک کا موڈ جاننے کیلئے نیوز 18 نے دوسرا پول کیا ۔ پہلے پول کے نتائج پانچ جون کو سامنے آئے تھے ۔


یہ پول نیٹ ورک 18 کی سبھی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاونٹ پر کیا گیا ، جس میں سی این این نیوز 18 ، نیوز  18 انڈیا ، نیوز 18 لینگویجز ، منی کنٹرول اور فرسٹ پوسٹ شامل ہیں ۔ یہ پول 19 جون دوپہر 12 بجے سے 20 جون دو پہر 12 بجے تک 24 گھنٹوں کیلئے چلا گیا ، جس میں لوگوں سے نو سوالات پوچھے گئے تھے ۔ مثلا :


کیا آپ چین کے سامان کا بائیکاٹ کریں گے ، خواہ آپ کو اس وجہ سے زیادہ خرچ کرنا پڑے ؟


کیا آپ چائنیز ایپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کا استعمال بند کردیں گے ؟

کیا آپ 20 ہندوستانی فوجیوں کے قتل اور بیجنگ سے ملے دھوکہ کے بعد چین پر پھر بھروسہ کر پائیں گے ۔

ہندوستان میں چین کے کھانے کافی مقبول ہیں ۔ کیا آپ اگلی مرتبہ چائنیز کھانے سے پہلے سوچیں گے ؟

کیا ہندوستانی کرکٹ اور فلم اسٹار کو چائنیز سامانوں کے ساتھ انڈورسمنٹ بند کردینی چاہئے ؟

چین اور پاکستان میں سے اس وقت کس ملک سے ہندوستان کو زیادہ خطرہ ہے ؟

چین کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کا سب سے بھروسہ مند ساتھی کون ہے ؟

اس پول کے نتائج کے مطابق 70 فیصد ہندوستانیوں نے کہا کہ بھلے ہی زیادہ خرچ کرنا پڑے ، لیکن وہ چین کے سامانوں کا بائیکاٹ کریں گے ۔ وہیں تقریبا 91 فیصدی لوگوں نے کہا کہ وہ چائنیز ایپس کا استعمال بند کردیں گے اور لوگوں کو بھی ایسا کرنے کیلئے کہیں گے ۔ 92 فیصد ہندوستانیوں نے کہا کہ وہ چین پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں ۔

چائنیز کھانے کو لے کر ہندوستانی ابھی بھی تذبذب کے شکار ہیں ۔ 43 فیصد نے کہا کہ وہ چائنیز کھانا نہیں کھائیں گے جبکہ 31 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ اس مسئلہ کا کھانے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ وہیں تقریبا 97 فیصدی لوگوں کا ماننا ہے کہ ہندوستان سلیبریٹیز کو چائنیز سامانوں کی تشہیر کرنا بند کردینا چاہئے ۔

92 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کے مقابلہ میں چین ہندوستان کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ 52 فیصد لوگ مانتے ہیں کہ ہندوستان کے پاس کوئی ساتھی نہیں ہے اور اس کو خود پر ہی منحصر رہنا ہوگا جبکہ 19.32 فیصد لوگ پوتن کو اور  18.12  فیصد لوگ ڈونالڈ ٹرمپ کو زیادہ قریبی ساتھی مانتے ہیں ۔
First published: Jun 20, 2020 07:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading