உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ای این بی اے 2021 ایوارڈ: نیوز 18اردو نے لگاتار دوسری بار جیتا نیوز چینل آف دی ایئر اردو کا ایوارڈ، نیٹ ورک 18 کو 54 ایوارڈ

    ای این بی اے 2021 ایوارڈ: نیوز 18اردو  نے لگاتار دوسری بار جیتا نیوز چینل آف دی ایئر اردو کا ایوارڈ

    ای این بی اے 2021 ایوارڈ: نیوز 18اردو نے لگاتار دوسری بار جیتا نیوز چینل آف دی ایئر اردو کا ایوارڈ

    ہندوستانی نیوز میڈیا کے ذریعہ کی گئی بہترین کارکردگی کا جشن مناتے ہوئے، اپنی ساکھ اور لگن کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی وبا کے درمیان، ایکسچینج 4 میڈیا نیوز براڈکاسٹنگ ایوارڈ (ای این بی اے) کے 14 ویں ایڈیشن کا اہتمام ہفتہ کے روز کیا گیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی نیوز میڈیا کے ذریعہ کی گئی بہترین کارکردگی کا جشن مناتے ہوئے، اپنی ساکھ اور لگن کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی وبا کے درمیان، ایکسچینج 4 میڈیا نیوز براڈکاسٹنگ ایوارڈ (ای این بی اے) کے 14 ویں ایڈیشن کا اہتمام  ہفتہ کے روز کیا گیا۔ مجموعی طور پرنیٹ ورک 18 کو 54 ایوارڈ سے اب تک سرفراز کیا جاچکا ہے۔ ہر سال کی طرح ای این بی اے نے ملک کی نیوز میڈیا انڈسٹری میں بہترین کارکردگی کے لئے بے باک صحافت کو اعزاز سے نوازا۔


      ای این بی اے ایوارڈ تقریب میں نیوز 18 اردو نے اپنی بادشاہت پر مہر لگا دی۔ نامور صحافی، شاعر اور نیوز 18 اُردو کے سینئر ایڈیٹر اور چینل ہیڈ تحسین منور نے مسلسل دوسرے سال کے ’بہترین نیوز چینل‘ کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنے خطاب میں اس جیت کے لئے اپنے سینئر اور اپنی ٹیم کا شُکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ای این بی اے کا بھی شکریہ ادا کیا۔



      تحسین منور نے خاص طور پر اپنے گروپ ایڈیٹر راجیش رینا کی ہر لمحہ رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایوارڈ تقریب میں نیوز 18 اردو کی بے باک صحافت اور انٹرٹینمنٹ کو بھی وہ مقام عطا کیا گیا، جس کا وہ ہمیشہ سے حقدار رہا ہے۔ یہ ایوارڈ اس بات کا گواہ بنا کہ نیوز 18 اردو نے کبھی اردو کی شیرینی اور غیر جانبدانہ صحافت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔ جموں وکشمیر میں نیوز 18 اردو کے مقابلے آج تک کوئی ٹھہرنہیں سکا اور اس پر ای این بی اے نے اپنی مہرثبت کردی۔




      نیوز چینل آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد تحسین منور نے بات چیت میں کہا کہ ہرنئے دن نیوز 18 اردو کے ناظرین میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس طرح اردو کی شیرینی اور وراثت کو نیوز 18 اردو نے برقرار رکھا ہے، وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے اور یہ ایوارڈ ہمیں اس بات کے لئے ہمیشہ توانائی دیتا رہے گا کہ اُردو زبان کی خدمت اُردو زبان کی چاشنی اور اسی کے رسم الخط میں ہی ہم کرتے رہیں۔



      Published by:Nisar Ahmad
      First published: