ای این بی اے 2020 ایوارڈ: نیوز 18اردو نے جیتا نیوز چینل آف دی ایئر اردو کا ایوارڈ، مجموعی طور پر نیٹ ورک 18 کو 75 ایوارڈ
ای این بی اے 2020 ایوارڈ میں اس برس سے شامل کئے گئے اُردو نیوز چینلوں کی کیٹگری میں نیوز چینل آف دی ایئر کا ایوارڈ نیوز 18 اُردو نے حاصل کرکے یہ ثابت کر دیا کہ اُردو زبان کی شناخت اردو رسم الخط اور اردو زبان کی چاشنی سے ہی ہوتی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 04, 2021 06:37 PM IST

ای این بی اے 2020 ایوارڈ: نیوز 18اردو نے جیتا نیوز چینل آف دی ایئر اردو کا ایوارڈ
نئی دہلی: ہندوستانی نیوز میڈیا کے ذریعہ کی گئی بہترین کارکردگی کا جشن مناتے ہوئے، اپنی ساکھ اورلگن کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی وبا کے درمیان، ایکسچینج 4 میڈیا نیوزبراڈکاسٹنگ ایوارڈ (ای این بی اے) کے 13 ویں ایڈیشن کا اہتمام ہفتہ کے روز دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں کووڈ ضابطوں کے تحت ایک شاندار تقریب میں کیا گیا۔ مجموعی طور پرنیٹ ورک 18 کو 75 ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہر سال کی طرح ای این بی اے نے ملک کی نیوز میڈیا انڈسٹری میں بہترین کارکردگی کے لئے بے باک صحافت کو اعزاز سے نوازا۔ ای این بی اے ایوارڈ تقریب میں نیوز 18 اردو نے اپنی بادشاہت پر مہرلگا دی۔ نامور صحافی، شاعر اور نیوز 18 اُردو کے سینئر ایڈیٹر اور چینل ہیڈ تحسین منور نے سال کے بہترین نیوز چینل کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنے خطاب میں اس جیت کے لئے اپنے سینئر اور اپنی ٹیم کا شُکریہ ادا کیا۔
تحسین منور نے خاص طور پر اپنے گروپ ایڈیٹر راجیش رینا کی ہر لمحہ رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایوارڈ تقریب میں نیوز 18 اردو کی بے باک صحافت اور انٹرٹینمنٹ کو بھی وہ مقام عطا کیا گیا، جس کا وہ ہمیشہ سے حقدار رہا ہے۔ یہ ایوارڈ اس بات کا گواہ بنا کہ نیوز 18 اردو نے کبھی اردو کی شیرینی اور غیرجانبدانہ صحافت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔ جموں وکشمیر میں نیوز 18 اردو کے مقابلے آج تک کوئی ٹھہرنہیں سکا اور اس پر ای این بی اے نے اپنی مہرثبت کردی۔
India's biggest news television network @Network18Group sweeps ENBA Awards 2020 with 75 awards! #ENBAAwards pic.twitter.com/iPuCv1RrXZ
— News18 اردو (@News18Urdu) April 4, 2021
نیوز چینل آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد تحسین منور نے بات چیت میں کہا کہ ہرنئے دن نیوز 18 اردو کے ناظرین میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس طرح اردو کی شیرینی اور وراثت کو نیوز 18 اردو نے برقرار رکھا ہے، وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے اور یہ ایوارڈ ہمیں اس بات کے لئے ہمیشہ توانائی دیتا رہے گا کہ اُردو زبان کی خدمت اُردو زبان کی چاشنی اور اسی کے رسم الخط میں ہی ہم کرتے رہیں۔