اترپردیش :سیاہ قانون کے ذریعہ مسلم نوجوانوں کے مستقبل کوکیاجارہاہے تباہ: اسدالدین اویسی
اسدالدین اویسی سے نیوز18 اردو کی خاص با ت چیت
اسدالدین اویسی نے نیو ز18 اردو سے خاص بات چیت کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس بھی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہوئے انہیں گرفتار کررہی ہے۔
مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ فیس بک لائیو کے ذریعہ نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کے دوران اسدالدین اویسی نے کہا کہ اترپردیش حکومت بے قصور مسلمانوں کے خلاف نیشنل سکیورٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام (يواے پی اے) قانون کواستعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کررہی ہے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے ارکان کے کووڈ -19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بھی ا نہیں حراست میں رکھا گیا تھا حال ہی میں الہ ٰ آباد ہائی کورٹ نے انہیں گھر جانے کی اجازت دی ہے۔ اسدالدین اویسی نے شہریت ترمیمی ایکٹ کےخلاف مظاہروں میں شرکت کرنے والے سماجی کارکنان کی گرفتاریوں پر تشویش اظہار کیاہے۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ کانپور کی ایک خاتون ڈاکٹر کا ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد انہوں نے مسلمانوں سے معافی مانگی ہے۔ ریاستی حکومت کی مسلم مخالف رویہ کی وجہ سے انتظامیہ میں اہم عہدوں پر فائز افراد بھی فرقہ پرستی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔اسدالدین اویسی نے کہا کہ یوگی حکومت کے مسلمانوں کے ساتھ متصبانہ رویہ اختیار کرنے کی وجہ اترپردیش میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت مسلمانوں کی فلاح بہبود کے لیے کام نہیں کرسکتی ہے وہ صرف مسلمانوں کو بدنام کرنے اور متصبانہ رویہ اختیار کرنے کے اقدامات کرتی ہے ۔
اسدالدین اویسی نے نیو ز18 اردو سے خاص بات چیت کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس بھی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہوئے انہیں گرفتار کررہی ہے۔ اسدالدین اویسی نے سوال کیاہے کہ دہلی میں شمالی ۔ مشرقی دہلی میں فسادات سے پہلے اشتعا ل انگیز تقریر کرنے والے حکمران جماعت کے لیڈروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیے گئے ہیں۔ اویسی نے کہا کہ دہلی میں جامعہ یونیورسٹی کے طلبا سمیت دیگر نوجوانو ں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف این ایس اے لگانے کی بات کررہی ہے۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ دہلی فسادات میں مرنے والے افراد کو انصاف نہیں ملنے والا ہے۔ سازش کا ایک ایف آئی آر بناکر ان طلبا کو گرفتا رکر کے کیا یہ بتانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دہلی فسادات میں مرنے والے 40 مسلمانوں کا قتل مسلمانوں نے ہی کیا؟ کیا مسلمانو ں نے مساجد کو آگ لگائی ہے؟ حکومت کی جانب سے مسلم مخالف پالیسی کی وجہ سے پولیس کے رویہ میں تبدیلی آرہی ہے۔ ہندوستان میں غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام (يواے پی اے) قانون ، ایک سیادہ قانون ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔