کپواڑہ ضلع میں محکمہ پی ایچ ای نے معذور خاتون اور اسکی تین نابینا بیٹیوں سمیت پورے کنبے کو پینے کے صاف پانی سے برسوں سے محروم رکھا ہے۔ پانی کے لئے یہ بے سہارا کنبہ در در کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہوگیاہے۔ سلکوٹ کپواڑہ میں اپنی معذور والدہ کے ساتھ مقیم تین نابینا لڑکیاں کسم پرسی کی زندگی بسر کررہی ہیں ۔اس کنبے کا کوئی سہارا نہیں ہے۔ المیہ یہ ہے کہ اب تک اس ھر کو پانی کا کنکشن بھی نصیب نہیں ہورہا ہے۔اپنے بل پرکھودے گئے کنوے سے حاصل شدہ پانی نے بھی ان کے جسم کےایک اہم ترین اعضاء کوناکارہ بنادیاہے۔
اس پانی کے استعمال سے تینوں بہنوں کا گال بلیڈربھی نکالنا پڑاہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں یہ پانی استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ بے سہارا لوگ، برسوں سے پانی کے ایک کنکشن کیلئے تمام دشواریوں کا سامنا کرتے ہوئے متعلقین کے دفاتر کا چکر کاٹتے آئے ہیں مگر انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ان بہنوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو تعلیم دلانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔ وہ اب انکے مستقبل کو لیکر کافی فکر مند ہیں۔ آج تک ان لوگوں کو کسی بھی طرف سے کوئی امداد نہیں ملی ہے۔ اپنی روزمرہ کی ضروریات پوراکرنا بھی انکے لئے مشکل بن گیا ہے۔ ایسے میں پینے کا صاف پانی نہ ملنے سے زندگی انکے لئے اجیرن بن گئی ہے۔
ادھرایگزیکٹیو انجینئر پی ایچ ای کپواڑہ نے اعتراف کیا کہ وہ اس کنبے کوآج تک پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔تاہم انہوں نے اس مسئلہ کو ایک ہفتے کے اندر حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔امید کی جاسکتی ہے کہ پہلے سے ہی قدرت کی آزمائشوں میں مبتلا اس کنبے کو جلد سے جلد پینے کا صاف پانی فراہم کرکے انکی مشکلات کو کچھ کم کیا جائے گا۔
کپواڑہ کے یحییٰ سلطان کی یہ خاص رپورٹ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔