نیوز 18 اردو سے اسد الدین اویسی کی خاص گفتگو ، کہا : ان ہستیوں کوملنا چاہئے بھارت رتن ایوارڈ

اسدالدین اویسی نے ساورکرکوبھارت رتن دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی آئیڈیالوجی ملک پر تھوپنے کی کوشش کررہی ہے ۔

Oct 18, 2019 04:11 PM IST | Updated on: Oct 18, 2019 07:55 PM IST
نیوز 18 اردو سے اسد الدین اویسی کی خاص گفتگو ، کہا : ان ہستیوں کوملنا چاہئے بھارت رتن ایوارڈ

مسلم رہنماؤں کوکیوں نے نہیں دیا جاسکتا بھارت رتن، نیوز18 اردو سے اسدالدین اویسی کی خاص بات-(تصویر:ایم آئی ایم،فیس بک)۔

مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد، اسدالدین اویسی نے اورنگ آباد شہرمیں پیدل ریلی کے ذریعے گھر-گھر پہنچ کرشہریان سے ایم آئی ایم امیدواروں کے حق میں راہ ہموار کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں اویسی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک پر اپنی آئیڈیالوجی تھوپنے کی کوشش کررہی ہے جو کسی بھی لحاظ سے ملک کے مفاد میں نہیں ہے ، ایم آئی ایم سربراہ نے ساورکر کو بھارت رتن کی پرزور مخالفت کی ۔

اورنگ آباد میں ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کا تین روزہ دورہ شروع ہوچکا ہے ، اسد الدین اویسی نے نواب پورہ میں نگینہ مسجد کے پاس سے پیدل ریلی کا آغاز کیا اس دوران وہ شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچے ، ایم آئی ایم صدر نے شہریان سے بالمشافہ ملاقاتیں کیں اور ایم آئی ایم امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی اس دوران کچھ علاقوں میں اسدالدین اویسی کے قافلے پرعما رتوں سے پھول برسائیں گئے توانہوں نے برجستہ کہا کہ پھولوں کی نہیں مجھے ووٹوں کی بارش ہونا۔ایم آئی ایم سپریموں نے ہرکس وناکس سے ملاقات کی۔ اس دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران اسدالدین اویسی نے ساورکرکوبھارت رتن دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی آئیڈیالوجی ملک پر تھوپنے کی کوشش کررہی ہے ۔

مجلسی قائد جہاں جہاں پہنچے ان کا والہانہ خیر مقدم کیا اور لوگوں نے اپنے لیڈر کو گلے لگاکر مجلس کو مستحکم کرنے کا یقین دلایا ، میڈیا سے بات چیت میں اسد الدین اویسی نے مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ حقیقی مسائل پر بات نہیں کررہے ہیں جبکہ مہاراشٹر میں کسانوں کی خودکشی ، پاورلوم کی تباہی اور کئی مسائل ہیں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کے وعدے کو بھی اسد الدین اویسی نے عوام کے ساتھ بھونڈے مذاق سے تعبیر کیا ان کا الزام ہیکہ پچھلے وعدے ہی پورے نہیں کیے گئے ۔

Loading...

اسد الدین اویسی نے مسلم اکثریتی علاقوں میں گھوم گھوم کر ووٹ کی اپیل کی اس موقع پر عوامی جوش وخروش دیکھا گیا لوگ جوق در جوق اپنے چہتے لیڈر کو ایک نظر دیکھنے کے لیے بیتاب نظر آ ئیں ، چوراہوں اور نکڑ پر نوجوان ایم آئی ایم سربراہ کے استقبال کے لیے بیتاب کھڑے نظر آئیں، مجلسی قائد نے نوجوانوں کو مایوس نہیں کیا اور سلفیاں لینے کی چھوٹ بھی دی لیکن عوام اژدھام میں کئی نوجوان دھکم پیل کا شکار ہوئے ، اسد الدین اویسی نے بابری مسجد قضیہ کے تعلق سے کہا کہ انھیں یقین ہیکہ انصاف کا بول بالا ہوگا اور ملک میں قانون کی حکمرانی برقرار رہے گی ۔

تین گھنٹے کی پیدل ریلی میں ایم آئی ایم سربراہ نے تقریبا بارہ سے پندرہ بستیوں کا دورہ کیا اس دورے کے دوران ملک کے قومی لیڈر نے نہ گلی کوچہ چھوڑا اور نہ چھوٹے بچوں کو ناراض کیا بلکہ ہر کسی سے خوش دلی سے مل کران سے ایم آئی ایم حمایت کا وعدہ لیا-عوام نے بھی اسد الدین اویسی کی آواز پر لبیک کہا لیکن کیا ایم آئی ایم سپریموں کی یہ خاک چھاننے کا انداز لوگوں کے دلوں پر اثر کریگا اس بات کا اندازہ اکیس اکتوبر کو ہی ہوگا ۔

نیوز18اردو کے لیے اورنگ آباد سے اظہرالدین کی رپورٹ

Loading...