اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نیوز18 اردو کی خبرکا اثر: جدہ قونصلیٹ نے شیخ نعیم الدین کی کروائی تدفین۔ اہل خانہ کوبھی کرایا گیا آخری دیدار

    مرحوم شیخ نعیم الدین کی فائل فوٹو

    مرحوم شیخ نعیم الدین کی فائل فوٹو

    جدہ میں واقع ہندوستانی قونصلیٹ نے نیوز18 اردو کے ٹویٹ کے بعد اس معاملہ پرسجنیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ رات نمازعشاء کے بعد شیخ نعیم الدین کی تدفین کروائی گئی

    • Share this:
      نیوز18 اردو کی خبر نے ایک بارپھر اثردکھایاہے۔ سعودی عرب کے شہر جیزان میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والے حیدرآبادی شہری شیخ نعیم الدین کی تدفین کردی گئی ہے۔ جدہ میں واقع ہندوستانی قونصلیٹ نے نیوز18 اردو کے ٹویٹ کے بعد اس معاملہ پرسجنیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ رات نمازعشاء کے بعد شیخ نعیم الدین کی تدفین کروائی گئی ۔ اتناہی نہیں جدہ قونصلٹ نے حیدرآباد کے یوسف گوڑا علاقہ میں رہنے والے شیخ نعیم الدین کے اہل خانہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ شیخ نعیم الدین کی جسدخاکی کا دیداربھی کروایا اورتدفین کے پورے عمل کوشیخ نعیم الدین کے اہل خانہ نے حیدرآباد میں بیٹھ کرمشاہدہ کیا۔

      سعودی عرب کے شہر جیزان میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرجانے والے حیدرآباد کے شیخ نعیم الدین کے افراد خاندان ان کی تجہیز و تکفین کو لیے کر کافی پریشان تھے۔ایک مہینہ سے زائد کی مدت گزر جانے کے باوجود مرحوم کے جسد خاکی کو نہ ہندستان بھیجنے اور نہ سعودی عرب میں ہی تکفین وتدفین کے انتظامات کیے گئے تھے اورشیخ نعیم الدین کی ڈیڈ باڈی کواسپتال کے مرده خانے میں رکھا گیاتھا۔

      منگل کی رات نیوز18 اردو نے اس خبرکونشرکیاہے۔ نیوز18 اردو نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹرپراس خبرکا ویڈیو پوسٹ کیا۔ نیوز 18 اردو کی جانب سے ٹویٹ کئے گئے ویڈیو پرریاض اور جدہ میں واقع ہندوستان کے سفارت خانوں نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ جدہ قونصلیٹ نے کہا ہے کہ ایک ماہ قبل وفات پانے والے شیخ نعیم الدین کی تدفین کیلئے27 جون کوہی ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو پاورآف اٹارنی جاری کیا گیا تھا لیکن تدفین کیوں نہیں ہو پائی ان وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔



      بعد میں جدہ قونصلیٹ خانے نے نہ صرف شیخ نعیم الدین کی تدفین میں تاخیرکے متعلق معلومات اکھٹا کیں بلکہ سعودی عرب پولیس کےتعاؤن سے شیخ نعیم الدین کی تدفین کروانے کے لیے اقدامات کیے اور گزشتہ رات نمازعشاء کے بعد جدہ کے قریب شیخ نعیم الدین کی تدفین کردی گئی ہے۔ سیدنعیم الدین کے اہل خانہ نے نیوز18 اردو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیاہے۔

      اس سے پہلے مرحوم شیخ نعیم الدین کی بیوہ ثمینہ بیگم نے ایک خط لکھ کرسعودی حکام سے گزارش کی کہ ان کے شوہرکی وہیں تدفین کا انتظام کیا جائے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ضابطہ کے مطابق ایک ہندوستانی شہری حسن عبداللہ کو پاور آف اٹارنی بھی دیاتھا۔ لیکن اس کے باوجود انہیں معلوم ہواتھا کہ شیخ نعیم کی ڈیڈ باڈی اسپتال کے مردہ خانے میں ہی پڑی ہے۔ جس کے بعد نیوز18 اردو نے خبرنشرکی اوراس خبر کا ویڈیو ٹویٹرپرپوسٹ کیا۔ جس کے بعد حرکت میں آتے ہوئے جدہ قونصلیٹ کی جانب سے شیخ نعیم الدین کی تدفین کے لیے اتنظامات کیے گئے ۔



      واضح رہے کہ حیدرآباد کے علاقہ یوسف گوڑا سے تعلق رکھنے والے 37سالہ ٹیکنیشن شیخ نعیم الدین کا 18جون کو سعودی عرب کے شہر جیزان کی ایک مسجد میں انتقال ہو گیاتھا۔شیخ نعیم الدین کی تدفین ہونے کے بعد انکے اہل خانہ نے راحت کی سانس لی ہے۔ شیخ نعیم الدین کے بڑے بھائی نے نیوز18 اردو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیوز18 اردو کی ٹیم کی کوششوں کی وجہ سے انکے غم کسی حدتک کم ہوئے ہیں۔
      First published: