உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز18 اردو کی خاص مہم 'زندگی کا یقین ویکسین' کا آغاز، مختار عباس نقوی نے کہا : ویکسین سے عداوت ، بیماری کو دعوت

    نیوز18 اردو کی خاص مہم 'زندگی کا یقین ویکسین' کا آغاز، مختار عباس نقوی نے کہا : ویکسین سے عداوت ، بیماری کو دعوت

    نیوز18 اردو کی خاص مہم 'زندگی کا یقین ویکسین' کا آغاز، مختار عباس نقوی نے کہا : ویکسین سے عداوت ، بیماری کو دعوت

    مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے "زندگی کا یقین ویکسین"مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ویکسین سے عداوت، بیماری کو دعوت قرار دیا اور کہا کہ ویکسین سے دوری نقصاندہ ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک میں جب کورونا کی لہر نے دستک دی ، اُسی وقت سے نیوز18 نیٹ ورک نے بھی کووڈ 19 کے خلاف اعلان جنگ کردیا ۔ کورونا وبا کے اس دور میں نیوز18 اردو نے کبھی اپنے ناظرین کو اکیلا نہیں چھوڑا۔ کورونا سے بچنے کی تدابیر ہوں یا احتیاط ہم نے ہمیشہ نت نئے طریقوں سے ناظرین کو سمجھانے کی کوشش کی۔ اسی کڑی میں نیوز18 اردو نے ویکسی نیشن کی اہمیت وافادیت کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے اب "زندگی کا یقین ویکسین" نامی ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ نیوز18 اردو کی یہ مہم ایک مہینے تک چلے گی ۔

      مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے "زندگی کا یقین ویکسین"مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے نیوز18 اردو کی اس مہم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ مختار عباس نقوی نے کورونا وبا کے دور میں نیوز18 اردو کی بیداری مہم کی جم کر ستائش کی ۔ انہوں نے ویکسین سے عداوت، بیماری کو دعوت قرار دیا اور کہا کہ ویکسین سے دوری نقصاندہ ہے۔



      مرکزی وزیرِ اقلیتی اُمور کے علاوہ اس خصوصی افتتاحی پروگرام میں مہاراشٹر کے اقلیتی اُمور کے وزیر نواب ملک اور سماج وادی پارٹی کی اہم آواز ابو عاصم اعظمی نے بھی شرکت کی اور نیوز 18 اُردو کی مہم کی ستائش کی ۔ حالانکہ دونوں نے ہی مرکزی حکومت کو ویکسین کی کمی کے لئے ذمہ دار قرار دینے کی کوشش کی۔ دونوں نے ہی کہا کہ اس کے باوجود ویکسین جب بھی ملے ، ضرور لینی چاہئے ، کیونکہ یہی ایک راستہ ہے کورونا کو ہرانے کا ۔

      پروگرام میں ملک کے معروف ڈاکٹر پدم شری محسن ولی اور مشہور ڈاکٹر سواتی مہیشوری بھی شریک ہوئیں اور سبھی سے اس مہم سے جڑنے کی اپیل کی ۔ ملک کے معروف گلوکار محمد وکیل اپنے خاندان میں غمی کے باوجود پروگرام میں شامل ہوئے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس مہم سے لاکھوں زندگیاں بچیں گی ، اس لئے میں اپنا غم بھول کر اس سے جڑا ہوں ۔ اُنہوں نے کورونا کو لے کر اپنے نغمے سے بھی لوگوں کو بیدار کیا۔ اندور مالوہ گھرانے کے گلوکار ناصر خان صاحب بھی اس مہم کا حصہ بنے۔ انہوں نے ستلج راحت کے اشعار گا کر ویکسینیشن کی اہمیت پر زور دیا ۔

      نیوز18 اردو کی اس مہم کا مقصد لوگوں میں ویکسین سے متعلق پھیلی غلط فہمی کو دور کرنا اورلوگوں کو ویکسی نیشن کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے ۔ کیونکہ ملک میں اکثر لوگ  افواہوں پر یقین کرتے ہوئے ویکسی نیشن سے بھاگ رہے ہیں۔ نیوز18اردو کی اس مہم سے سماج کے تمام شعبہ حیات کی معروف شخصیتیں  جُڑ رہی ہیں۔  چونکہ زندگی سب سے انمول چیز ہے، یہی وجہ ہے کہ اس مہم کو علمائے دین و دیگر مذاہب کے رہنما وں کی بھی حمایت حاصل ہے ۔ ایک مہینے میں نیوز18 اردو کی  یہ پوری کوشش ہوگی کہ لوگ "زندگی کا یقین ویکسین"پر مکمل طور پر اعتماد کرلیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: