اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی میں ہندو۔ مسلم اتحاد کی مثال: عازمین حج کی خدمت کررہے ہیں غیرمسلم ملازم

    تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے کمپیوٹرسیکشن کے انچارچ کے مہیش-(تصویر:نیوز18 اردو)۔

    تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے کمپیوٹرسیکشن کے انچارچ کے مہیش-(تصویر:نیوز18 اردو)۔

    ہرسال حج ہاؤس میں قائم حج کیمپ کی گھما گہمی سے دور تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے کمپیوٹرسیکشن کے انچارچ کے مہیش اس کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ حج کیمپ کا ہر مرحلہ بخیر و خوبی ہو۔ مہیش تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے اسٹاف کے واحد غیرمسلم رکن ہیں۔ انہیں حج کے جملہ امور کی اتنی ہی معلومات ہیں جتنی کہ حج کمیٹی کے اسٹاف کے مسلم اراکین کی ہیں۔

    • Share this:
      حیدرآباد حج ہاؤس سے ہر سال 4 ریاستوں کے تقریباً 8 ہزارعازمین حج کومقدس سفر پرروانہ کرنے کے انتظامات کئےجاتے ہیں۔ حج کے سیزن کی آمد کے ساتھ ہی حیدرآباد حج ہاؤس میں عازمین کی آمد، سفر حج سے پہلے اہم امور کی تکمیل اور انھیں ایئرپورٹ روانہ کرنے کے انتظامات کیے جاتے ہیں ۔ہر سال حج ہاؤس میں قائم حج کیمپ کی گھما گہمی سے دور تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے کمپیوٹرسیکشن کے انچارچ کے مہیش اس کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ حج کیمپ کا ہر مرحلہ بخیر و خوبی ہو۔ مہیش تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے اسٹاف کے واحد غیرمسلم رکن ہیں۔ انہیں حج کے جملہ امور کی اتنی ہی معلومات ہیں جتنی کہ حج کمیٹی کے اسٹاف کے مسلم اراکین کی ہیں ۔

      مہیش نے 1997 میں ریاستی حج کمیٹی میں بطور عارضی ملازم اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا۔ابتداء میں مہیش کیلئے حج کمیٹی کی ملازمت کسی اورملازمت کی طرح تھی ۔انھیں اس دوران محکمہ پولیس میں مستقل ملازمت کا موقع بھی ملاتھا۔لیکن انہوں نے حج کمیٹی میں ہی ملازمت کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔2011 میں حج کمیٹی نے انکی ملازمت کومستقل کردیا۔ گزشتہ دو دہوں میں حیدرآباد حج ہاؤس میں قائم پہلی آندھرا پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی اور اسکے بعد تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو ،عازمین حج کی خدمات کےلئے سراہایاجاتارہا ہے۔

      یقیناًاس میں مہیش کا بھی اہم رول رہا ۔مرکزی حج کمیٹی نے بھی عازمین کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے مہیش کے تجربات سے استفادہ کیا ۔تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی حیدرآباد ایمبرکشن پوائنٹ سے تلنگانہ کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹرا کے عازمین حج کو روانہ کرنے کے انتظامات کرتی ہے۔ تمام ایمپلائز کی طرح مہیش کی بھی یہ کوشش رہتی ہے کہ عازمین حج کا سفرنہ صرف آسان ہو، بلکہ وہ حج ادا کرنے کے بعد ،بغیر کسی پریشانی، کہ خیریت سے واپس آئیں

      نیوز18اردو کیلئے حیدرآباد سے انیس الرحمان کی رپورٹ
      First published: