ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر:جلدہی جیل سے اپنے گھرمنتقل ہونگے وادی کے یہ بڑے رہنماء

ایم ایل اے ہاسٹل میں نظربند سیاسی لیڈروں کے اہل خانہ نے سردی کے پیش نظران لیڈروں کو انکے گھروں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر:جلدہی جیل سے اپنے گھرمنتقل ہونگے وادی کے یہ بڑے رہنماء
جموں وکشمیر میں ناکہ بندی کا منظر۔(تصویر:اے پی)۔

سرینگر کے، ایم ایل اے ہاسٹل میں نظربند سیاسی لیڈروں کے اہل خانہ نے سردی کے پیش نظران لیڈروں کو انکے گھروں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو جموں کے انکے گھر منتقل کیا جاسکتاہے۔ایم ایل اے ہاسٹل سرینگرمیں قید 34 سیاسی لیڈران کے اہلہ خانہ ان سے ملاقات کے لئے آتے ہیں۔ ان کی شکایت ہے کہ یہاں نظربند افراد کے لئے معقول انتظامات نہیں کئے گیے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ہوسٹل میں سہولیات کا فقدان ہے ۔ نظربند افراد کے اہل خانہ کی مانگ ہے کہ سردی کے پیش نظر انہیں انکےگھروں میں منتقل کیاجائے۔۔



چار ماہ سے نظر بند ان لیڈران میں سے کئی لوگ بیمار ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کرنے پڑے۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کو سینے میں تکلیف کے بعد اسپتال لے جایا گیا۔ نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ محمد اکبرلون نے مرکزی سرکار کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنرسے نظربندوں لیڈران کی رہائی اوران کو منتقل کرنے کی مانگ کی ہے ۔ سرکار نے چند نظربند لیڈران کو رہا کردیا ہے۔ تاہم ابھی بھی کئی سیاسی لیڈران ، سماجی کارکن، وکلا اور تاجر نمائندے وادی یاوادی سے باہربند ہیں۔

نیوز18اردو کے لئے صنم تصدق کی رپورٹ
First published: Dec 05, 2019 01:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading