اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیرر فنڈنگ کو لے کرNIAکی بڑی کارروائی،10ریاستوں میں چھاپے،پی ایف آئی کے100 سےزیادہ لوگ گرفتار

    ٹیرر فنڈنگ کو لے کرNIAکی بڑی کارروائی،10ریاستوں میں چھاپے،پی ایف آئی کے100 سےزیادہ لوگ گرفتار

    ٹیرر فنڈنگ کو لے کرNIAکی بڑی کارروائی،10ریاستوں میں چھاپے،پی ایف آئی کے100 سےزیادہ لوگ گرفتار

    Kerala NIA Raids: این آئی اے کے اس چھاپے میں پی ایف آئی کے تمام افسران کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس میں کیرالہ کے منجیری میں پی ایف آئی کے چیئرمین او ایم اے سلام کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kerala | Tamil Nadu | Telangana | Maharashtra | Karnataka
    • Share this:
      Kerala NIA Raids:این آئی اے(NIA) کی ٹیم پورے ملک بھر میں چھاپے ماررہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کیرل میں قریب 50 مقامات پر این آئی اے کی چھاپے ماری جاری ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے باقی ریاستوں میں بھی ریڈ ڈالی گئی ہے۔ یہ پوری کارروائی پی ایف آئی (PFI) سے جڑے ٹیرر فنڈنگ معاملے کو لے کر چل رہی ہے۔ منجیری، مللاپورم جیسے علاقوں میں یہ چھاپے ماری جاری ہے۔ کیرل میں یہ چھاپے ماری کافی بڑے پیمانے پر ہورہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ این آئی اے کے ساتھ اس چھاپوں میں ای ڈی کی ایک ٹیم بھی موجود ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ این آئی اے نے اب تک 100 سے زائد پی ایف آئی عہدیداروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔

      بتادیں کہ اس سے پہلے بہار اور تلنگانہ میں این آئی اے نے ریڈ کیے تھے۔ یہ ریڈ بھی اسی معاملے کو لے کر ہوئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان چھاپوں کا دائرہ اور بڑھ سکتا ہے۔ کیرل سے لیڈ لینے کے بعد پی ایف آئی کے دیگر دفاتر پر بھی این آئی اے چھاپے مار سکتی ہے۔ فی الحال یہ کارروائی 10 ریاستوں میں جاری ہے۔ جس میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں۔ پی ایف آئی کے لوگوں کو کیرل، کرناٹک، راجستھان، تمل ناڈو، آندھراپردیش، تلنگانہ، دلی، یوپی، ایم پی اور مہاراشٹر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      گجرات پولیس نے ایک سال میں 6,500 کروڑ روپے کی منشیات کوکیا ضبط، بڑے راز کا ہوا انکشاف



      یہ بھی پڑھیں:

      تیستا سیتلواڑ کے خلاف SIT نے داخل کی چارچ شیٹ، جھوٹی گواہی سے سزا دلانے کی سازش رچی


      PFI چیئرمین کے گھر پہنچی این آئی اے
      این آئی اے کے اس چھاپے میں پی ایف آئی کے تمام افسران کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس میں کیرالہ کے منجیری میں پی ایف آئی کے چیئرمین او ایم اے سلام کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ چھاپے رات گئے شروع ہوئے اور اب تک جاری ہیں۔ اس میں PFI کے تمام چھوٹے اور بڑے دفاتر شامل ہیں۔ اس چھاپے کی خبر ملتے ہی پی ایف آئی کارکنان بھی اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: