ٹیررفنڈنگ معاملے میں جموں وکشمیرکے سابق رکن اسمبلی راشد انجینئرکواین آئی اے نے گرفتارکرلیا

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے کشمیرکے آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید عرف راشد انجینئرکو گرفتارکیا گیا ہے۔

Aug 09, 2019 11:56 PM IST | Updated on: Aug 10, 2019 12:00 AM IST
ٹیررفنڈنگ معاملے میں جموں وکشمیرکے سابق رکن اسمبلی راشد انجینئرکواین آئی اے نے گرفتارکرلیا

سابق رکن اسمبلی راشد انجینئرکو این آئی اے نے گرفتارکرلیا۔

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے کشمیرکے آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید عرف راشد انجینئرکو گرفتارکیا گیا ہے۔ ٹیرر فنڈنگ سے متعلق معاملے میں ان کی گرفتاری ہوئی ہے۔ کل این آئی اے انہیں پٹیالہ کورٹ کے سامنے پیش کرے گی۔ این آئی اے کی کوشش رہے گی کہ راشد انجینئرکی حراست میں اضافہ ہو۔ اس سے قبل این آئی اے نے ٹیررفنڈنگ کے ایک معاملے میں اتوارکو راشد انجینئرسے دہلی میں پوچھ گچھ کی تھی

راشد انجینئر، این آئی اے کے نشانے پرگزشتہ کچھ سالوں سے ہیں۔ ستمبر2017 میں جانچ ایجنسی این آئی اے نے پہلی بارانہیں پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا تھا۔ راشد جموں وکشمیرکے لینگٹ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ اس وقت راشد نے این آئی اے کی اس کارروائی اورجانچ کو 'سیاست' سے متاثربتایا تھا۔

Loading...

راشد انجینئرپران کے ظہوروتالی نام کے ایک تاجرسے تعلقات کے الزام ہیں۔ الزامات کے مطابق ظہوروتالی کا تعلق پاکستان کی دہشت گرد تنظیم لشکرطیبہ اوراس کے سرغنہ حافظ سعید سے ہے۔

Loading...