قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے ملک میں کالعدم قرار دی گئی پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے لیڈروں کے 58 ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپے کیرلا میں جاری ہیں۔ این آئی اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، پی ایف آئی کے لیڈر کسی اور نام سے پی ایف آئی کو کھڑا کرنے کی کوشش کررہے تھے جس کو لے کر کارروائی کی گئی ہے۔
عہدیداروں کے مطابق، این آئی اے کے یہ چھاپے علی الصبح چار بجے سے شروع ہوئے جو اب تک لگاتار جاری ہیں۔ کیرلا کے ایرناکولم میں ممنوعہ پی ایف آئی کے لیڈروں سے جڑے 8 مقامات پر کارروائی ہورہی ہے۔ ترواننت پورم میں 6 جگہوں پر ریڈ جاری ہے۔ اس کے علاوہ، کئی لوکیشن پر این آئی اے کی ٹیم کارروائی میں مصروف ہے۔
PFI کی تشکیل سال 2006 میں کیرالہ میں کی گئی تھی، جس نے سال 2009 میں ایک سیاسی محاذ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بھی بنایا تھا۔ کیرالہ میں قائم ہونے والی بنیاد پرست تنظیم نے آہستہ آہستہ ملک کے مختلف حصوں میں اپنا کیمپ پھیلا دیا۔
ستمبر مہینے میں پی ایف آئی پر لگائی گئی تھی پابندی اس سال ستمبر کے مہینے میں ہی پی ایف آئی اور اس سے متعلقہ جماعتوں کو بین کردیا گیا تھا۔ دراصل، پی ایف آئی کئی سالوں سے سرگرم رہی ہے۔ اس کا خاص اثر کیرلا اور تمل ناڈو میں دیکھنے کو ملا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس تنظیم سے جڑے اور ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہوئے۔ این آئی اے نے نومبر مہینے میں کیرلا میں ممنوعہ پی ایف آئی کے تین ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔ اس دوران ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی سازش رچنے کی کوشش کے معاملے میں کارروائی کی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔