دہلی- امروہہ میں این آئی اے نے کی چھاپے ماری، پانچ مشتبہ حراست میں

Dec 31, 2018 09:44 AM IST | Updated on: Dec 31, 2018 10:04 AM IST
دہلی- امروہہ میں این آئی اے نے کی چھاپے ماری، پانچ مشتبہ حراست میں

این آئی اے

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی- امروہہ میں اتوار کے روز بڑی کاروائی کرتے ہوئے پانچ مشتبہ حراست میں لئے ہیں۔ ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور آئی ایس آئی ایس کے پیمفلیٹ بھی ملے ہیں۔ نیوز ایجنسی آئی این ایس کے مطابق، دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے دہلی کے ظافرآباد، سیلم پور علاقہ اور امروہہ میں چھاپےماری کی۔ بتا دیں کہ اس ہفتے این آئی اے کی یہ دوسری چھاپے ماری ہے۔

اس سے قبل اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے نئے ماڈیول کو لے کر این آئی اے اور دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے بدھ کے روز چھاپے ماری کر پانچ لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔

این آئی اے دہلی پولیس خصوصی سیل اور اتر پردیش اے ٹی ایس نے بدھ کو مشترکہ آپریشن چلانے کے دوران تمام ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ایک اہلکار نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر نیوز 18 کو بتایا تھا کہ، "جی ہاں، پاکستان سے اس ماڈیول کے تار جڑے ہونے کے امکان ہیں"۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ مفتی سہيل اور پیشاوری کے درمیان آن لائن کے ذریعہ بات ہوتی تھی۔ بات چیت کے لئے سہیل اپنے آن لائن نام ابو بسیر الخراسنی کا استعمال کرتا تھا۔  ذرائع کے مطابق مفتی سہیل فیس بک کے ذریعہ پیشاوری کے ساتھ رابطے میں آیا تھا۔ اس کے بعد، دونو کے بیچ ٹیلیگراف ا اور تھریما گروپ کے ذریعہ بات چیت ہونے لگی۔

Loading...

Loading...