گجرات، مدھیہ پردیش اورمہاراشٹرمیں این آئی اےکے چھاپے،'غزوہ ہند'کیس میں کی جارہی ہےپیشرفت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

این آئی اے افسر نے بتایا کہ مرغوب احمد دانش عرف طاہر کو، ایک پاکستانی شہری کے ذریعے شروع کیے گئے واٹس ایپ گروپ 'غزوہ ہند' کے ایڈمنسٹریٹر بننے کے الزام میں گرفتارکیاگیاہے۔ مرغوب نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور بی آئی پی میسنجر پر 'غزوہ ہند' گروپس بنائے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    نئی دہلی: جولائی 2022 کے 'غزوہ ہند' کیس میں اپنی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے، NIA نے جمعرات کو 3 ریاستوں میں 8 مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ اس میں ناگپور (مہاراشٹرا) کے 4 مقامات، مدھیہ پردیش کے گوالیار ضلع میں ایک- ایک اور گجرات کے ولساڈ، سورت اور بوٹاڈ اضلاع شامل ہیں۔ یہاں سے ڈیجیٹل آلات (موبائل فون، میموری کارڈ) اور دستاویزات سمیت مبینہ طورپرمجرمانہ مواد ضبط کیا گیا ہے۔ جولائی 2022 میں، غزوہ ہند ماڈیول کے اراکین کے خلاف پھلواری شریف پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

    این آئی اے افسر نے بتایا کہ مرغوب احمد دانش عرف طاہر کو، ایک پاکستانی شہری کے ذریعے شروع کیے گئے واٹس ایپ گروپ 'غزوہ ہند' کے ایڈمنسٹریٹر بنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں


    مرغوب نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور بی آئی پی میسنجر پر 'غزوہ ہند' گروپس بنائے تھے۔ اس نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے ' Ghazwa E HindBD' کے نام سے موسوم ایک واٹس ایپ گروپ بھی بنایا تھا۔

    ارکان کو سلیپر سیل میں تبدیل کرنے کے لیے بنیاد ی تربیت دی جارہی تھی۔ این آئی اے کے مطابق مرغوب نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان، بنگلہ دیش اور یمن سے بھی بہت سے لوگوں کو ان گروپوں میں شامل کیا تھا۔ ماڈیول کا مقصد ہندوستان کو فتح کرنے کے حتمی مقصد کے ساتھ متاثر کن ہندوستانی نوجوانوں کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث کرنا تھا۔این آئی اے نے جنوری 2023 میں مرغوب احمد دانش کے خلاف چارج شیٹ داخل کی اور RC-32/2022/NIA-DLI میں اپنی تحقیقات جاری رکھی۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: